BR100 Decreased By (-0.77%)
BR30 Decreased By (-1.25%)
KSE100 Decreased By (-0.62%)
KSE30 Decreased By (-0.58%)
BAFL 56.77 Decreased By ▼ -0.10 (-0.18%)
BIPL 24.85 Decreased By ▼ -0.11 (-0.44%)
BOP 30.10 Decreased By ▼ -0.25 (-0.82%)
CNERGY 13.03 Decreased By ▼ -0.09 (-0.69%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.50 Decreased By ▼ -3.95 (-2.05%)
FABL 93.96 Decreased By ▼ -0.18 (-0.19%)
FCCL 52.08 Decreased By ▼ -0.71 (-1.34%)
FFL 14.55 Decreased By ▼ -0.17 (-1.15%)
GGL 19.12 Decreased By ▼ -0.44 (-2.25%)
HBL 304.89 Decreased By ▼ -1.21 (-0.4%)
HUBC 199.70 Decreased By ▼ -1.72 (-0.85%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.49 Increased By ▲ 0.03 (0.11%)
MLCF 91.30 Decreased By ▼ -1.86 (-2%)
OGDC 314.00 Decreased By ▼ -2.73 (-0.86%)
PAEL 35.25 Decreased By ▼ -0.38 (-1.07%)
PIBTL 14.69 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
PIOC 240.49 Decreased By ▼ -2.72 (-1.12%)
PPL 221.50 Decreased By ▼ -5.41 (-2.38%)
PRL 91.51 Decreased By ▼ -1.51 (-1.62%)
SNGP 90.88 Decreased By ▼ -0.96 (-1.05%)
SSGC 23.28 Decreased By ▼ -0.53 (-2.23%)
TELE 7.62 Decreased By ▼ -0.18 (-2.31%)
TPLP 12.71 Decreased By ▼ -0.26 (-2%)
TRG 56.13 Decreased By ▼ -0.43 (-0.76%)
UNITY 8.05 Decreased By ▼ -0.02 (-0.25%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

بھارت کی 5.46 ارب ڈالر کے فوجی سازوسامان کی خریداری کی منظوری

  • جدید میزائل، الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز اور کامیکازے ڈرونز شامل
شائع اپ ڈیٹ

بھارت نے جمعہ کو اپنی مسلح افواج کی دفاعی صلاحیت بڑھانے کے لیے 5.46 ارب ڈالر مالیت کے فوجی سازوسامان کی خریداری کی منظوری دے دی جس میں جدید میزائل، الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز اور کامیکازے (خودکش) ڈرونز شامل ہیں۔

سرکاری بیان کے مطابق اس خریداری کی منظوری اصولی طور پر ڈیفنس ایکوزیشن کونسل نے دی جو اعلیٰ فوجی حکام پر مشتمل ادارہ ہے اور جس کی سربراہی وزیر دفاع کرتے ہیں۔

بیان کے مطابق اس دفاعی سودے کی تخمینہ لاگت تقریباً 520 ارب بھارتی روپے (5.46 ارب امریکی ڈالر) ہوگی۔

بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ دفاعی خریداری کس مدت میں مکمل کی جائے گی، نہ ہی یہ واضح کیا گیا کہ منظور شدہ سسٹمز درآمد کیے جائیں گے یا مقامی طور پر تیار کیے جائیں گے۔

نئی دہلی گزشتہ ایک دہائی سے اپنے روایتی اور بڑے دفاعی سپلائر روس پر انحصار کم کرنے کی حکمتِ عملی پر عمل پیرا ہے۔ اس مقصد کے لیے اس نے امریکہ اور فرانس سمیت دیگر ممالک سے دفاعی تعاون بڑھانے کے ساتھ ساتھ مقامی دفاعی پیداوار کو بھی فروغ دیا ہے۔

حکومت کے مطابق اس سودے میں بھارتی فوج کے لیے اینٹی ڈرون اور الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز، درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل، پورٹیبل اینٹی ٹینک میزائل اور جیٹ بیسڈ کامیکازے ڈرون سسٹم کی خریداری شامل ہے۔

Comments

200 حروف