BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

امریکی عدالت نے ضیاء چشتی کے خلاف حکم امتناع میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی

  • امریکی عدالت کا یہ آرڈر صرف حکمِ امتناع سے متعلق قانونی معیار کے تحت کمپنی کی درخواست تک محدود ہے اور یہ عدالت کے 12 مئی 2026 کے اس فیصلے کو تبدیل نہیں کرتا، ٹی آر جی پاکستان
شائع اپ ڈیٹ

ٹی آر جی پاکستان نے بتایا ہے کہ ایک امریکی وفاقی عدالت نے سابق سی ای او ضیاء چشتی کو کمپنی اور پاکستان میں اس کے وابستہ اداروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی سے روکنے کے حکم میں توسیع کرنے سے انکار کر دیا ہے، تاہم کمپنی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایک علیحدہ فیصلہ جس کے تحت ریلیز ایگریمنٹ کو نافذ کیا گیا تھا، جاری اپیل کے باوجود بدستور مؤثر ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں کمپنی نے مطلع کیا ہے کہ اسے یونائیٹڈ اسٹیٹس ڈسٹرکٹ کورٹ فار دی سدرن ڈسٹرکٹ آف نیویارک (ایس ڈی این وائی) کی جانب سے یکم جولائی 2026 کو جاری کردہ آرڈر کی کاپی موصول ہوئی ہے، جس میں عدالت نے ٹی آر جی پاکستان اور دی ریسورس گروپ انٹرنیشنل لمیٹڈ کی جانب سے مانگے گئے حکمِ امتناع کو دینے سے انکار کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ سابق سی ای او ضیاء چشتی کے خلاف 10 جون 2026 کو حاصل کردہ عارضی امتناعی حکم کی یکم جولائی 2026 کو مدت ختم ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔

نوٹس کے مطابق مانگے گئے حکمِ امتناع میں ضیاء چشتی کی جانب سے پاکستان میں کمپنی اور اس کے وابستہ اداروں کے خلاف شروع کی گئی مخصوص قانونی کارروائیوں کو روکنا شامل تھا۔

ٹی آر جی پاکستان نے بتایا کہ امریکی عدالت کا یہ آرڈر صرف حکمِ امتناع سے متعلق قانونی معیار کے تحت کمپنی کی درخواست تک محدود ہے اور یہ عدالت کے 12 مئی 2026 کے اس فیصلے کو تبدیل نہیں کرتا، جس میں نتیجہ اخذ کیا گیا تھا کہ ” 10 جنوری 2022 کے ریلیز ایگریمنٹ کی تاریخ سے پہلے کے اقدامات سے متعلق کمپنی اور اس کے وابستہ اداروں کے خلاف ضیاء چشتی کے دعوے ہمیشہ کے لیے ختم ہو چکے ہیں اور دنیا کے کسی بھی فورم پر ان کا فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔“

ٹی آر جی پاکستان کا کہنا ہے کہ 12 مئی کا فیصلہ بدستور نافذ العمل ہے اور ضیاء چشتی نے نیویارک کی سیکنڈ سرکٹ کورٹ آف اپیلز میں اس کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔ کمپنی نے مزید کہا کہ کمپنی اس نئی پیش رفت کی روشنی میں اپنے قانونی اختیارات کا جائزہ لے رہی ہے، جس میں نیویارک کی سیکنڈ سرکٹ کورٹ آف اپیلز میں اس آرڈر کے خلاف اپیل کرنا بھی شامل ہے۔

وضاحت: بزنس ریکارڈر سے وابستہ بورڈ کے ایک ممبر ٹی آر جی کے بورڈ میں بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ادارے کی رائے آزادانہ ہے۔

Comments

200 حروف