BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.78 Increased By ▲ 0.15 (0.61%)
BOP 29.93 Decreased By ▼ -0.19 (-0.63%)
CNERGY 12.72 Decreased By ▼ -0.26 (-2%)
DFML 18.48 Increased By ▲ 0.99 (5.66%)
DGKC 187.07 Decreased By ▼ -0.15 (-0.08%)
FABL 93.18 Decreased By ▼ -0.53 (-0.57%)
FCCL 51.13 Decreased By ▼ -0.52 (-1.01%)
FFL 14.41 Decreased By ▼ -0.08 (-0.55%)
GGL 18.80 Decreased By ▼ -0.24 (-1.26%)
HBL 302.29 Decreased By ▼ -1.49 (-0.49%)
HUBC 198.64 Decreased By ▼ -0.32 (-0.16%)
HUMNL 9.68 Decreased By ▼ -0.17 (-1.73%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.25 Increased By ▲ 0.08 (0.31%)
MLCF 90.14 Decreased By ▼ -1.09 (-1.19%)
OGDC 314.62 Increased By ▲ 1.23 (0.39%)
PAEL 34.77 Decreased By ▼ -0.47 (-1.33%)
PIBTL 14.20 Decreased By ▼ -0.51 (-3.47%)
PIOC 234.00 Decreased By ▼ -5.62 (-2.35%)
PPL 220.66 Decreased By ▼ -0.70 (-0.32%)
PRL 90.35 Decreased By ▼ -0.87 (-0.95%)
SNGP 90.36 Decreased By ▼ -0.51 (-0.56%)
SSGC 23.27 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 7.36 Decreased By ▼ -0.25 (-3.29%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.46 (-3.66%)
TRG 54.39 Decreased By ▼ -1.40 (-2.51%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

مشرقِ وسطیٰ میں سپلائی بحالی کی امید، ایلومینیم کی قیمتوں میں 3 برس کی سب سے بڑی سہ ماہی گراوٹ

  • سہ ماہی کے دوران ایلومینیم کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی دیکھی گئی
شائع اپ ڈیٹ

مشرقِ وسطیٰ میں امن مذاکرات کے نتیجے میں خطے سے سپلائی معمول پر آنے کی امیدیں بڑھنے کے باعث ایلومینیم کی قیمتیں منگل کو کئی برسوں کی سب سے بڑی سہ ماہی اور ماہانہ کمی ریکارڈ کرنے کی راہ پر گامزن ہیں۔

0952 جی ایم ٹی تک لندن میٹل ایکسچینج (ایل ایم ای) میں ایلومینیم کا بینچ مارک معاہدہ 1.3 فیصد اضافے کے ساتھ 3,127.50 ڈالر فی میٹرک ٹن پر پہنچ گیا، تاہم پیر کو یہ 3,085 ڈالر تک گر گیا تھا جو 23 فروری کے بعد اس کی کم ترین سطح تھی۔

اس سہ ماہی کے دوران ایلومینیم کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی دیکھی گئی جو گزشتہ تین برسوں میں سب سے بڑی گراوٹ ہے جبکہ جون کے دوران اس میں 15 فیصد کی کمی واقع ہوئی جو 2008 کے عالمی مالیاتی بحران کے بعد سے ماہانہ بنیادوں پر سب سے بڑی گراوٹ ہے۔

مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ جہاں سے عالمی پیداوار کا 9 فیصد حصہ آتا ہے نے مہینے کے آغاز میں قیمتوں کو 3,787.50 ڈالر کی چار سالہ بلند ترین سطح پر پہنچا دیا تھا تاہم امن مذاکرات نے تیل کی قیمتوں کو نیچے لانے اور سپلائی سے متعلق خدشات کو کم کرنے میں مدد کی۔

اسٹون ایکس کی تجزیہ کار نٹالی اسکاٹ-گرے نے ایک نوٹ میں کہا کہ اگرچہ مارکیٹیں جنگ کے خاتمے کی توقعات کے مطابق ردعمل دے رہی ہیں لیکن آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت جسے خلیجی ممالک خام مال کی درآمدات اور برآمدات کے لیے استعمال کرتے ہیں اب بھی شدید پابندیوں کا شکار ہے۔

اسٹون ایکس کا تخمینہ ہے کہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے تقریباً 3 ملین ٹن سمیلٹر صلاحیت بند ہو چکی ہے۔ آنے والے مہینوں میں طلب میں کچھ کمی، خاص طور پر آٹو سیکٹر کی جانب سے، کے ساتھ مل کر کمپنی توقع کررہی ہے کہ اس سال ایلومینیم کی مارکیٹ میں 1 ملین ٹن کا خسارہ رہے گا۔

لندن میٹل ایکسچینج پر دیگر دھاتوں کے درمیان تانبے کی قیمت میں 0.7 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 13,377 ڈالر فی ٹن تک پہنچ گئی۔ اس اضافے کی وجہ دھاتوں کے سب سے بڑے صارف چین میں فیکٹریوں کے حوصلہ افزا اعداد و شمار ہیں۔ مستقبل میں اے آئی انفرااسٹرکچر کی توسیع کے منصوبوں کی وجہ سے اس دھات کی قیمت میں سہ ماہی کے دوران 9 فیصد اضافہ ہوا۔

اسٹون ایکس کے مطابق اس سہ ماہی میں ایل ایم ای کے بینچ مارک اور امریکی ٹیکنالوجی اسٹاکس کے درمیان باہمی تعلق 2012 کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا حالانکہ اس شعبے میں (ایلومینیم کا) حتمی استعمال کل طلب کے 2 فیصد سے بھی کم ہے۔

زنک کی قیمت 2.1 فیصد اضافے سے 3,548.50 ڈالر تک پہنچ گئی اور اس سہ ماہی میں اس میں 10 فیصد اضافہ ہوا جو کہ کان کنی کے محدود وسائل کے باعث دو برسوں میں اس کی بہترین سہ ماہی کارکردگی ہے۔

لیڈ (سیسہ) کی قیمت 0.2 فیصد کمی کے ساتھ 1,889.50 ڈالر رہی جبکہ نکل 1.0 فیصد اضافے سے 16,470 ڈالر اور ٹن 2.1 فیصد اضافے کے بعد 51,425 ڈالر پر پہنچ گیا۔

Comments

200 حروف