BR100 Decreased By (-0.9%)
BR30 Decreased By (-1.08%)
KSE100 Decreased By (-0.81%)
KSE30 Decreased By (-0.88%)
BAFL 60.33 Decreased By ▼ -0.77 (-1.26%)
BIPL 26.81 Decreased By ▼ -0.04 (-0.15%)
BOP 35.21 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 8.20 Decreased By ▼ -0.02 (-0.24%)
DFML 19.84 Decreased By ▼ -0.20 (-1%)
DGKC 216.59 Increased By ▲ 1.30 (0.6%)
FABL 96.96 Decreased By ▼ -0.12 (-0.12%)
FCCL 56.49 Decreased By ▼ -0.41 (-0.72%)
FFL 18.06 Decreased By ▼ -0.07 (-0.39%)
GGL 24.01 Increased By ▲ 1.32 (5.82%)
HBL 294.98 Decreased By ▼ -3.42 (-1.15%)
HUBC 231.98 Increased By ▲ 0.68 (0.29%)
HUMNL 11.19 Increased By ▲ 0.01 (0.09%)
KEL 8.20 Increased By ▲ 0.05 (0.61%)
LOTCHEM 28.55 Increased By ▲ 0.09 (0.32%)
MLCF 100.76 Increased By ▲ 0.24 (0.24%)
OGDC 334.25 Increased By ▲ 2.97 (0.9%)
PAEL 43.08 Increased By ▲ 0.33 (0.77%)
PIBTL 17.84 Decreased By ▼ -0.10 (-0.56%)
PIOC 274.71 Decreased By ▼ -3.14 (-1.13%)
PPL 242.63 Increased By ▲ 0.69 (0.29%)
PRL 35.87 Decreased By ▼ -0.10 (-0.28%)
SNGP 122.86 Increased By ▲ 6.02 (5.15%)
SSGC 32.23 Increased By ▲ 0.91 (2.91%)
TELE 9.11 Increased By ▲ 0.04 (0.44%)
TPLP 10.95 Increased By ▲ 0.71 (6.93%)
TRG 65.95 Decreased By ▼ -0.73 (-1.09%)
UNITY 11.27 Decreased By ▼ -0.02 (-0.18%)
WTL 1.26 Decreased By ▼ -0.03 (-2.33%)
کاروبار اور معیشت

انٹربینک مارکیٹ: ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط

  • ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے کی بہتری سے 278.22روپے پر بند
شائع June 22, 2026 اپ ڈیٹ June 22, 2026 04:07pm

انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے کی بہتری سے 278.22روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ جمعہ کو مقامی کرنسی 278.25 روپے پر بند ہوئی تھی۔

ادھرعالمی کرنسی اور مالیاتی منڈیوں میں پیر کو امریکی ڈالر مضبوط رہا جس کی بنیادی وجہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری عبوری امن معاہدے پر بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال اور مشرق وسطیٰ میں دوبارہ کشیدگی کے خدشات ہیں۔

مارکیٹ میں بے یقینی اس وقت بڑھی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ حملوں کی دھمکی دی جبکہ تہران نے آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کیا۔ اسی دوران سوئٹزرلینڈ میں امریکا اور ایران کے درمیان جاری امن مذاکرات دوسرے روز میں داخل ہوگئے جو گزشتہ ہفتے طے پانے والے 60 روزہ جنگ بندی فریم ورک کے تحت ہورہے ہیں۔

شپنگ ڈیٹا کے مطابق آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے جس کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ برینٹ کروڈ فیوچرز 1.30 فیصد اضافے کے ساتھ 81.62 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے۔

کرنسی مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 0.24 فیصد کمی کے ساتھ 1.3205 ڈالر پر آگیا جبکہ یورو بھی معمولی کمی کے ساتھ 1.1462 ڈالر پر ٹریڈ کرتا رہا۔ آسٹریلوی اور نیوزی لینڈ ڈالرز میں بھی معمولی کمی دیکھی گئی۔

جاپانی ین دباؤ کا شکار رہا اور 161.53 فی ڈالر کے قریب ٹریڈ کرتا رہا، جو دو سال کی کم ترین سطح کے قریب ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر یہ سطح 161.96 سے اوپر جاتی ہے تو ین 1986 کے بعد کم ترین سطح پر آ سکتا ہے۔

ادھر امریکی ٹریژری مارکیٹ میں بھی دباؤ برقرار رہا اور 2 سالہ بانڈز کی پیداوار 4.22 فیصد سے اوپر چلی گئی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فیڈرل ریزرو کی سخت مالیاتی پالیسی کے باعث ڈالر کو مزید سپورٹ مل رہی ہے جبکہ عالمی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے۔

Comments

200 حروف