BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.78 Increased By ▲ 0.15 (0.61%)
BOP 29.93 Decreased By ▼ -0.19 (-0.63%)
CNERGY 12.72 Decreased By ▼ -0.26 (-2%)
DFML 18.48 Increased By ▲ 0.99 (5.66%)
DGKC 187.07 Decreased By ▼ -0.15 (-0.08%)
FABL 93.18 Decreased By ▼ -0.53 (-0.57%)
FCCL 51.13 Decreased By ▼ -0.52 (-1.01%)
FFL 14.41 Decreased By ▼ -0.08 (-0.55%)
GGL 18.80 Decreased By ▼ -0.24 (-1.26%)
HBL 302.29 Decreased By ▼ -1.49 (-0.49%)
HUBC 198.64 Decreased By ▼ -0.32 (-0.16%)
HUMNL 9.68 Decreased By ▼ -0.17 (-1.73%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.25 Increased By ▲ 0.08 (0.31%)
MLCF 90.14 Decreased By ▼ -1.09 (-1.19%)
OGDC 314.62 Increased By ▲ 1.23 (0.39%)
PAEL 34.77 Decreased By ▼ -0.47 (-1.33%)
PIBTL 14.20 Decreased By ▼ -0.51 (-3.47%)
PIOC 234.00 Decreased By ▼ -5.62 (-2.35%)
PPL 220.66 Decreased By ▼ -0.70 (-0.32%)
PRL 90.35 Decreased By ▼ -0.87 (-0.95%)
SNGP 90.36 Decreased By ▼ -0.51 (-0.56%)
SSGC 23.27 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 7.36 Decreased By ▼ -0.25 (-3.29%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.46 (-3.66%)
TRG 54.39 Decreased By ▼ -1.40 (-2.51%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

نائجر کے دارالحکومت میں ایئرپورٹ پر دھماکے اور شدید فائرنگ

  • ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایئرپورٹ کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے
شائع اپ ڈیٹ

نائجر کے دارالحکومت نیامی کے ایئرپورٹ کے قریب جمعرات کی صبح زوردار دھماکوں اور مسلسل فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں جو ایک گھنٹے سے زائد جاری رہیں، جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، رائٹرز کے ایک عینی شاہد اور دو مقامی رہائشیوں نے بتایا۔

عینی شاہد کے مطابق پہلا دھماکہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 6 بجے ہوا، جس کے بعد وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا اور تقریباً دو گھنٹے بعد بھی کبھی کبھار گولیاں چلنے کی آوازیں سنی جا رہی تھیں۔

ایک سکیورٹی ذریعے نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایئرپورٹ کو حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم حکام کی جانب سے فوری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔

نائجر حکومت کے ترجمان نے واقعے پر فوری ردعمل دینے سے گریز کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جنوری میں اسی خطے میں داعش سے منسلک تنظیم نے ایئرپورٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

نائجر، اپنے ہمسایہ ممالک مالی اور برکینا فاسو کی طرح، گزشتہ کئی برسوں سے القاعدہ اور داعش سے منسلک شدت پسند گروہوں کے حملوں کا سامنا کر رہا ہے، جن کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

Comments

200 حروف