BR100 Increased By (0.24%)
BR30 Increased By (0.04%)
KSE100 Increased By (0.23%)
KSE30 Increased By (0.27%)
BAFL 57.09 Increased By ▲ 0.22 (0.39%)
BIPL 24.90 Decreased By ▼ -0.06 (-0.24%)
BOP 30.46 Increased By ▲ 0.11 (0.36%)
CNERGY 13.13 Increased By ▲ 0.01 (0.08%)
DFML 16.72 Increased By ▲ 0.82 (5.16%)
DGKC 193.38 Increased By ▲ 0.93 (0.48%)
FABL 94.15 Increased By ▲ 0.01 (0.01%)
FCCL 52.97 Increased By ▲ 0.18 (0.34%)
FFL 14.77 Increased By ▲ 0.05 (0.34%)
GGL 19.15 Decreased By ▼ -0.41 (-2.1%)
HBL 307.50 Increased By ▲ 1.40 (0.46%)
HUBC 201.95 Increased By ▲ 0.53 (0.26%)
HUMNL 10.16 No Change ▼ 0.00 (0%)
KEL 6.10 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 26.55 Increased By ▲ 0.09 (0.34%)
MLCF 93.66 Increased By ▲ 0.50 (0.54%)
OGDC 315.90 Decreased By ▼ -0.83 (-0.26%)
PAEL 35.70 Increased By ▲ 0.07 (0.2%)
PIBTL 14.98 Increased By ▲ 0.30 (2.04%)
PIOC 243.70 Increased By ▲ 0.49 (0.2%)
PPL 226.00 Decreased By ▼ -0.91 (-0.4%)
PRL 93.40 Increased By ▲ 0.38 (0.41%)
SNGP 92.00 Increased By ▲ 0.16 (0.17%)
SSGC 23.81 No Change ▼ 0.00 (0%)
TELE 7.85 Increased By ▲ 0.05 (0.64%)
TPLP 12.95 Decreased By ▼ -0.02 (-0.15%)
TRG 56.90 Increased By ▲ 0.34 (0.6%)
UNITY 8.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

مالیاتی ٹیکنالوجی کا فروغ، ایزی پیسہ اور بائنانس میں اشتراک

  • کوئی بھی مستقبل کا تعاون متعلقہ ریگولیٹری منظوریوں، بدلتے ہوئے ریگولیٹری فریم ورک، اور تمام لائسنسنگ و تعمیلی تقاضوں کی تکمیل سے مشروط ہوگا، بیان
شائع اپ ڈیٹ

ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک، جو ٹیلی نار اور اینٹ گروپ کی حمایت یافتہ ہے، نے دنیا کے معروف بلاک چین ایکو سسٹم اور کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائنانس کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں تاکہ پاکستان میں ابھرتی ہوئی مالیاتی ٹیکنالوجیز کے اپنانے اور ترقی کے امکانات کو تلاش کیا جا سکے۔

یہ مفاہمتی یادداشت اسلام آباد میں ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے صدر اور سی ای او جہانزیب خان اور بائنانس کے ریجنل ہیڈ برائے مینٹ اور سینئر ایگزیکٹو آفیسر ابوظہبی طارق ایرک کے درمیان دستخط کی گئی۔

اس معاہدے کے تحت ایزی پیسہ اور بائنانس ابتدائی بات چیت شروع کریں گے تاکہ پاکستان کے ڈیجیٹل سیونگز اور سرمایہ کاری کے نظام کی ترقی کے لیے ممکنہ تعاون کے شعبوں کا جائزہ لیا جا سکے۔

بیان میں کہا گیا کہ کوئی بھی مستقبل کا تعاون متعلقہ ریگولیٹری منظوریوں، بدلتے ہوئے ریگولیٹری فریم ورک، اور تمام لائسنسنگ و تعمیلی تقاضوں کی تکمیل سے مشروط ہوگا۔

بائنانس نے پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے تحت اے ایم ایل رجسٹریشن بھی حاصل کر لی ہے، جو پاکستان کے ریگولیٹڈ ڈیجیٹل مالیاتی نظام کی حمایت میں ایک اہم پیش رفت ہے۔

بیان کے مطابق اس مفاہمتی یادداشت کے تحت مجوزہ اقدامات میں ابتدائی آگاہی، تعلیم اور استعدادِ کار بڑھانے سے متعلق سرگرمیاں شامل ہو سکتی ہیں، جو بینک کو قابلِ اطلاق ریگولیٹری رہنما اصولوں کے مطابق مستقبل کے ممکنہ اقدامات تیار کرنے میں مدد دیں گی۔

اس تعاون پر تبصرہ کرتے ہوئے ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے صدر اور سی ای او جہانزیب خان نے کہا کہ ابھرتے ہوئے مالیاتی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بائنانس کی مہارت سے فائدہ اٹھانا ہمارے لیے ایک موقع ہے تاکہ ہم سیکھ سکیں اور پی وی اے آر اے کے رہنما اصولوں کے مطابق آگے بڑھ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم بائنانس کے ساتھ مل کر پاکستان میں ڈیجیٹل مالیاتی رسائی اور جدت کو محفوظ اور زیادہ قابلِ اعتماد طریقوں سے فروغ دینے کے امکانات تلاش کرنے کے منتظر ہیں۔

اسی طرح بائنانس کے ریجنل ہیڈ برائے مینٹ اور ایس ای او ابوظہبی طارق ایرک نے کہا کہ ایزی پیسہ کے ساتھ شراکت پاکستان کی اس بڑھتی ہوئی صلاحیت کی عکاسی کرتی ہے جو ابھرتی ہوئی مالیاتی ٹیکنالوجیز کے لیے ایک مستقبل بین مارکیٹ کے طور پر سامنے آ رہی ہے، جسے پیمانے، اعتماد اور بڑھتی ہوئی ریگولیٹری شمولیت کی حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بڑھتی ہوئی آگاہی اور دلچسپی کے ساتھ ہم سمجھتے ہیں کہ بائنانس کی عالمی مہارت اور ایزی پیسہ کی مقامی رسائی اور پیمانے کو ملا کر ذمہ دارانہ جدت اور طویل مدتی ایکو سسٹم کی ترقی میں مدد دی جا سکتی ہے۔

Comments

200 حروف