BR100 Increased By (0.18%)
BR30 Increased By (0.5%)
KSE100 Decreased By (-0.25%)
KSE30 Decreased By (-0.43%)
BAFL 61.58 Increased By ▲ 0.60 (0.98%)
BIPL 27.50 Decreased By ▼ -0.11 (-0.4%)
BOP 36.45 Increased By ▲ 0.07 (0.19%)
CNERGY 8.47 Increased By ▲ 0.14 (1.68%)
DFML 20.15 Increased By ▲ 0.49 (2.49%)
DGKC 218.60 Increased By ▲ 1.41 (0.65%)
FABL 96.74 Decreased By ▼ -0.90 (-0.92%)
FCCL 58.20 Increased By ▲ 0.69 (1.2%)
FFL 18.11 Increased By ▲ 0.05 (0.28%)
GGL 23.37 Increased By ▲ 0.25 (1.08%)
HBL 305.02 Increased By ▲ 2.52 (0.83%)
HUBC 226.71 Decreased By ▼ -3.40 (-1.48%)
HUMNL 11.59 Decreased By ▼ -0.08 (-0.69%)
KEL 8.36 Increased By ▲ 0.22 (2.7%)
LOTCHEM 28.68 Increased By ▲ 0.16 (0.56%)
MLCF 98.40 Increased By ▲ 0.73 (0.75%)
OGDC 331.77 Increased By ▲ 4.13 (1.26%)
PAEL 43.42 Decreased By ▼ -0.14 (-0.32%)
PIBTL 18.56 Increased By ▲ 0.21 (1.14%)
PIOC 286.00 Decreased By ▼ -1.77 (-0.62%)
PPL 244.90 Increased By ▲ 6.01 (2.52%)
PRL 37.05 Increased By ▲ 0.78 (2.15%)
SNGP 115.65 Increased By ▲ 2.71 (2.4%)
SSGC 31.46 Increased By ▲ 1.03 (3.38%)
TELE 9.69 Increased By ▲ 0.15 (1.57%)
TPLP 11.33 Increased By ▲ 0.06 (0.53%)
TRG 70.86 Increased By ▲ 0.44 (0.62%)
UNITY 11.53 Decreased By ▼ -0.06 (-0.52%)
WTL 1.29 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

ٹیکسٹائل برآمدات 1.83 فیصد اضافے سے 16.665 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں

  • گزشتہ مالی سال 25-2024 کی اسی مدت میں یہ برآمدات 16.365 ارب ڈالر تھیں
شائع June 17, 2026 اپ ڈیٹ June 17, 2026 12:04pm

رواں مالی سال 26-2025 کے پہلے 11 ماہ (جولائی تا مئی) کے دوران ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات 1.83 فیصد اضافے سے 16.665 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جب کہ گزشتہ مالی سال 25-2024 کی اسی مدت میں یہ برآمدات 16.365 ارب ڈالر تھیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق پہلے 11 ماہ میں 16.665 ارب ڈالر کی برآمدات میں حصہ ڈالنے والی ٹیکسٹائل اشیاء میں بیڈ ویئر شامل ہے جس کی برآمدات 2.23 فیصد اضافے سے 2.902 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ گزشتہ سال اس کی برآمدات 2.839 ارب ڈالر تھیں۔ اسی طرح نٹ ویئر کی برآمدات میں 1.03 فیصد اضافہ ہوا اور یہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے 4.555 ارب ڈالر کے مقابلے میں 4.602 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

دیگر اشیاء جن کی برآمدات میں اضافہ ہوا ان میں میڈ-اَپ آرٹیکلز (تولیوں اور بیڈ ویئر کے علاوہ) شامل ہیں جن کی برآمدات 1.17 فیصد اضافے سے 713.26 ملین ڈالر سے بڑھ کر 721.6 ملین ڈالر ہو گئیں۔ خام کپاس کی برآمدات 199.20 فیصد اضافے سے 0.871 ملین ڈالر سے بڑھ کر 2.606 ملین ڈالر اور سوتی دھاگے کی برآمدات 13.35 فیصد اضافے سے 618.53 ملین ڈالر سے بڑھ کر 701.1 ملین ڈالر ہوگئیں۔

ٹیکسٹائل کے دیگر تمام مواد کی برآمدات 9.24 فیصد اضافے سے 673.47 ملین ڈالر سے بڑھ کر 735.7 ملین ڈالر ہو گئیں اور تیار شدہ ملبوسات کی برآمدات میں بھی 5.43 فیصد اضافہ دیکھا گیا جو گزشتہ سال کے 3.768 ارب ڈالر کے مقابلے میں 3.973 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

ٹیکسٹائل کی جن اشیاء کی برآمدات میں کمی دیکھی گئی ان میں کاٹن کلاتھ (سوتی کپڑا) شامل ہے جس کی برآمدات 7.43 فیصد کمی سے 1.686 ارب ڈالر سے کم ہو کر 1.560 ارب ڈالر رہ گئیں جبکہ تولیوں کی برآمدات میں 0.01 فیصد کی معمولی کمی ہوئی اور یہ 995.423 ملین ڈالر سے کم ہو کر 995.34 ملین ڈالر رہ گئیں۔

اسی طرح سوتی دھاگے کے علاوہ دیگر دھاگوں کی برآمدات میں بھی 8.44 فیصد کمی ہوئی اور یہ 30.776 ملین ڈالر سے کم ہو کر 28.086 ملین ڈالر رہ گئیں۔ آرٹ سلک اور مصنوعی ٹیکسٹائل کی برآمدات 9.73 فیصد کمی کے ساتھ 365.708 ملین ڈالر سے 330.108 ملین ڈالر جبکہ خیموں، کینوس اور ترپال کی برآمدات 4.29 فیصد کمی کے ساتھ 117.769 ملین ڈالر سے 112.721 ملین ڈالر پر آ گئیں۔

دریں اثنا سالانہ بنیادوں پر مئی 2026 کے دوران ملک سے ٹیکسٹائل کی برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 7.13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مئی 2025 میں ملک کی ٹیکسٹائل گروپ کی برآمدات 1.50 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں جبکہ مئی 2026 میں یہ برآمدات 1.640 ارب ڈالر رہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ماہانہ بنیاد پر مئی 2026 میں ٹیکسٹائل کی برآمدات 10.80 فیصد اضافے کے ساتھ 1.680 ارب ڈالر رہیں جبکہ اپریل 2026 میں یہ برآمدات 1.480 ارب ڈالر تھیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف