BR100 Decreased By (-0.38%)
BR30 Decreased By (-0.46%)
KSE100 Decreased By (-0.42%)
KSE30 Decreased By (-0.52%)
BAFL 55.50 Decreased By ▼ -0.70 (-1.25%)
BIPL 26.90 Increased By ▲ 0.13 (0.49%)
BOP 32.64 Decreased By ▼ -0.34 (-1.03%)
CNERGY 10.29 Increased By ▲ 0.19 (1.88%)
DFML 17.81 Increased By ▲ 0.09 (0.51%)
DGKC 195.18 Decreased By ▼ -1.49 (-0.76%)
FABL 98.68 Decreased By ▼ -0.30 (-0.3%)
FCCL 51.74 Increased By ▲ 0.49 (0.96%)
FFL 16.49 Increased By ▲ 0.31 (1.92%)
GGL 25.06 Increased By ▲ 0.07 (0.28%)
HBL 292.00 Decreased By ▼ -3.49 (-1.18%)
HUBC 213.97 Decreased By ▼ -0.21 (-0.1%)
HUMNL 10.45 Increased By ▲ 0.09 (0.87%)
KEL 7.14 Increased By ▲ 0.08 (1.13%)
LOTCHEM 26.81 Decreased By ▼ -2.31 (-7.93%)
MLCF 88.17 Decreased By ▼ -0.65 (-0.73%)
OGDC 310.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.5%)
PAEL 40.85 Decreased By ▼ -0.14 (-0.34%)
PIBTL 15.85 Decreased By ▼ -0.11 (-0.69%)
PIOC 283.69 Increased By ▲ 0.85 (0.3%)
PPL 211.10 Decreased By ▼ -1.56 (-0.73%)
PRL 53.14 Increased By ▲ 0.60 (1.14%)
SNGP 98.25 Decreased By ▼ -1.11 (-1.12%)
SSGC 24.85 Decreased By ▼ -0.25 (-1%)
TELE 8.29 Decreased By ▼ -0.03 (-0.36%)
TPLP 12.97 Decreased By ▼ -0.25 (-1.89%)
TRG 58.97 Increased By ▲ 2.08 (3.66%)
UNITY 9.88 Decreased By ▼ -0.06 (-0.6%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.01 (0.82%)
پاکستان

ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی

متعدد علاقوں میں اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات کا انتباہ جاری
شائع اپ ڈیٹ

محکمہ موسمیات پاکستان (پی ایم ڈی) نے ملک کے بیشتر حصوں میں 11 سے 13 جون تک گرد آلود ہواؤں، تیز آندھی، بارش اور گرج چمک کی پیشگوئی کی ہے اور ساتھ ہی ممکنہ اربن فلڈنگ (شہری سیلاب)، لینڈ سلائیڈنگ (پہاڑی تودے گرنے) اور کمزور انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا انتباہ بھی جاری کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ 11 جون کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جو 13 جون تک برقرار رہے گا، جبکہ اسی دوران بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں (نمی سے بھرپور ہوائیں) بھی بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونے کی توقع ہے۔

اس موسمی نظام کے زیرِ اثر اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے گرد آلود آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کچھ مقامات پر شدید بارش اور ژالہ باری (اولے پڑنے) کی بھی توقع ہے۔

اس کے علاوہ شمال مشرقی بلوچستان میں بھی بارش اور گرج چمک کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ اس تین روزہ دورانیے میں بالائی سندھ میں گرد آلود طوفان اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید آندھی، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور ڈھانچوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے، جن میں سولر پینلز، بجلی کے پول اور سائن بورڈز (بل بورڈز) شامل ہیں۔

مزید برآں یہ انتباہ بھی جاری کیا گیا ہے کہ موسلا دھار بارش کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور فیصل آباد کے نشیبی علاقوں میں شہری سیلاب (اربن فلڈنگ) کا خطرہ ہے، جبکہ گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا اندیشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے کسانوں کو اپنی فصلوں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے اور سیاحوں و مسافروں پر زور دیا ہے کہ وہ احتیاط برتیں اور اس دورانیے میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

Comments

200 حروف