BR100 Decreased By (-0.81%)
BR30 Decreased By (-1.11%)
KSE100 Decreased By (-0.81%)
KSE30 Decreased By (-0.81%)
BAFL 59.73 Decreased By ▼ -0.11 (-0.18%)
BIPL 27.00 Decreased By ▼ -0.18 (-0.66%)
BOP 34.11 Decreased By ▼ -1.17 (-3.32%)
CNERGY 12.84 Decreased By ▼ -0.29 (-2.21%)
DFML 18.25 Increased By ▲ 0.17 (0.94%)
DGKC 213.02 Decreased By ▼ -3.99 (-1.84%)
FABL 98.99 Decreased By ▼ -0.96 (-0.96%)
FCCL 57.66 Decreased By ▼ -0.31 (-0.53%)
FFL 16.20 Decreased By ▼ -0.22 (-1.34%)
GGL 23.80 Decreased By ▼ -0.56 (-2.3%)
HBL 333.71 Increased By ▲ 7.50 (2.3%)
HUBC 211.43 Decreased By ▼ -1.99 (-0.93%)
HUMNL 10.52 Decreased By ▼ -0.29 (-2.68%)
KEL 7.48 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 27.99 Increased By ▲ 0.24 (0.86%)
MLCF 100.65 Decreased By ▼ -2.33 (-2.26%)
OGDC 320.29 Decreased By ▼ -3.49 (-1.08%)
PAEL 43.12 Decreased By ▼ -0.78 (-1.78%)
PIBTL 16.56 Decreased By ▼ -0.12 (-0.72%)
PIOC 271.73 Decreased By ▼ -4.46 (-1.61%)
PPL 228.84 Decreased By ▼ -0.63 (-0.27%)
PRL 71.02 Increased By ▲ 0.91 (1.3%)
SNGP 102.22 Decreased By ▼ -1.44 (-1.39%)
SSGC 26.68 Decreased By ▼ -0.43 (-1.59%)
TELE 8.61 Decreased By ▼ -0.11 (-1.26%)
TPLP 15.11 Decreased By ▼ -0.57 (-3.64%)
TRG 59.84 Decreased By ▼ -1.29 (-2.11%)
UNITY 12.05 Increased By ▲ 0.01 (0.08%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

روسی کریمیا میں تاریخی میوزیم پر یوکرین کا ڈرون حملہ

  • مقامی حکام کے مطابق حملے میں متاثر ہونے والا میوزیم 1853 سے 1856 کے درمیان ہونے والی کریمیا جنگ کی یاد میں قائم کیا گیا تھا
شائع اپ ڈیٹ

یوکرین کے ڈرونز نے روس کے زیرِ قبضہ کریمیا کے شہر سیواستوپول میں ایک تاریخی میوزیم کو نشانہ بنایا ہے، مقامی حکام نے بدھ کے روز تصدیق کی ہے۔ بڑھتے ہوئے فضائی حملوں کے باعث خطے میں رات کے وقت ٹرین سروس بھی کم کر دی گئی ہے۔

مقامی حکام کے مطابق حملے میں متاثر ہونے والا میوزیم 1853 سے 1856 کے درمیان ہونے والی کریمیا جنگ کی یاد میں قائم کیا گیا تھا، جو روسی سلطنت اور عثمانی سلطنت سمیت ایک اتحاد کے درمیان لڑی گئی تھی جس میں روس کو شکست ہوئی تھی۔ سیواستوپول کے روسی مقرر کردہ گورنر میخائل رازوزہایف نے ٹیلیگرام پر بتایا کہ میوزیم کی چھت کو نقصان پہنچا ہے تاہم نقصانات یا جانی نقصان کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

انہوں نے اس حملے کو توہین قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کو اس کی سزا ملے گی۔

دوسری جانب کریمیا میں حکام نے رات کے اوقات میں ٹرین سروس کم کر دی ہے۔ خطے کے گورنر کے مطابق حالیہ ڈرون حملے میں ایک ٹرین ڈرائیور زخمی ہوا جبکہ اس کا معاون ہلاک ہو گیا تھا۔

کریمیا، جسے روس نے 2014 میں یوکرین سے ضم کیا تھا، حالیہ ڈرون حملوں کے بعد ایندھن کی قلت کا بھی سامنا کر رہا ہے۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے براہِ راست مذاکرات کی تجویز دی تھی تاہم ماسکو نے اسے مسترد کر دیا ہے۔

ادھر روس کے دیگر علاقوں میں بھی ڈرون حملوں کی اطلاعات ہیں، جن میں توانائی تنصیبات اور آئل ریفائنریاں شامل ہیں۔ حکام نے کئی شہروں میں فضائی حملے کے خطرے کے پیش نظر شہریوں کو پناہ لینے کی ہدایت کی ہے۔

Comments

200 حروف