BR100 Increased By (0.36%)
BR30 Decreased By (-0.13%)
KSE100 Increased By (0.22%)
KSE30 Increased By (0.37%)
BAFL 56.87 Increased By ▲ 0.49 (0.87%)
BIPL 24.96 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
BOP 30.35 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 13.12 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
DFML 15.90 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
DGKC 192.45 Increased By ▲ 0.09 (0.05%)
FABL 94.14 Increased By ▲ 0.42 (0.45%)
FCCL 52.79 Increased By ▲ 0.41 (0.78%)
FFL 14.72 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
GGL 19.56 Decreased By ▼ -0.44 (-2.2%)
HBL 306.10 Increased By ▲ 3.95 (1.31%)
HUBC 201.42 Decreased By ▼ -1.29 (-0.64%)
HUMNL 10.16 Increased By ▲ 0.05 (0.49%)
KEL 6.09 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 26.46 Decreased By ▼ -0.89 (-3.25%)
MLCF 93.16 Increased By ▲ 0.41 (0.44%)
OGDC 316.73 Decreased By ▼ -1.03 (-0.32%)
PAEL 35.63 Increased By ▲ 0.13 (0.37%)
PIBTL 14.68 Increased By ▲ 0.11 (0.75%)
PIOC 243.21 Increased By ▲ 0.17 (0.07%)
PPL 226.91 Decreased By ▼ -0.88 (-0.39%)
PRL 93.02 Increased By ▲ 0.45 (0.49%)
SNGP 91.84 Decreased By ▼ -0.08 (-0.09%)
SSGC 23.81 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
TELE 7.80 Increased By ▲ 0.02 (0.26%)
TPLP 12.97 Increased By ▲ 0.30 (2.37%)
TRG 56.56 Decreased By ▼ -1.24 (-2.15%)
UNITY 8.07 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
WTL 1.01 Decreased By ▼ -0.01 (-0.98%)
پاکستان

اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اجلاس، الیکٹرک گاڑیوں کی طرف منتقلی تیز کرنے پر فوکس

  • آٹو اور آٹو پارٹس پالیسی کے مسودے کو حتمی شکل دینے کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل
شائع اپ ڈیٹ

نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایک اعلی سطح اجلاس کی صدارت کی جس میں آٹو اور آٹو پارٹس پالیسی کا جائزہ لیا گیا، بالخصوص پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں (ای ویز) کی منتقلی کے عمل کو تیز کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

نائب وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق کمیٹی کو الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینے، مقامی مینوفیکچرنگ کو مضبوط بنانے، معاون حکومتی پالیسیوں کے ذریعے صنعت کی ترقی کو آسان بنانے، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے، برآمدات بڑھانے اور پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کی کوششوں میں حصہ ڈالنے کے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایک ایسے مسابقتی، جدید اور پائیدار آٹوموٹو ایکو سسٹم کی ترقی کی اہمیت پر زور دیا جو اقتصادی ترقی کو سہارا دے، صنعتی صلاحیت کو بڑھائے، ہنرمند ملازمتیں پیدا کرے اور مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ آٹوموٹو سیکٹر کے ذریعے ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دے۔

ایک جامع اور مشاورتی طریقہ کار کو یقینی بنانے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز (فریقین)کے ساتھ مشاورت سے جائزہ لینے اور پالیسی کے مسودے کو حتمی شکل دینے کے لئے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی۔

اجلاس میں وزرائے توانائی، پٹرولیم اور موسمیاتی تبدیلی، صنعت و پیداوار کے لئے وزیراعظم کے مشیر، وزرائے مملکت برائے خزانہ اور ریلوے، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، کامرس، صنعت و پیداوار اور پٹرولیم کے سیکرٹریز، نیشنل کوآرڈینیٹر این سی ایم سی ، متعلقہ وزارتوں کے اعلی حکام اور ممتاز پالیسی ماہرین اور ماہرینِ اقتصادیات نے شرکت کی۔

Comments

200 حروف