BR100 Decreased By (-1.11%)
BR30 Decreased By (-1.67%)
KSE100 Decreased By (-0.92%)
KSE30 Decreased By (-0.98%)
BAFL 57.80 Decreased By ▼ -0.55 (-0.94%)
BIPL 25.23 Decreased By ▼ -0.31 (-1.21%)
BOP 33.09 Decreased By ▼ -0.70 (-2.07%)
CNERGY 8.06 Decreased By ▼ -0.09 (-1.1%)
DFML 20.25 Decreased By ▼ -0.46 (-2.22%)
DGKC 191.50 Decreased By ▼ -5.70 (-2.89%)
FABL 88.45 Decreased By ▼ -1.58 (-1.75%)
FCCL 52.40 Decreased By ▼ -1.09 (-2.04%)
FFL 17.60 Decreased By ▼ -0.24 (-1.35%)
GGL 20.05 Decreased By ▼ -0.30 (-1.47%)
HBL 280.53 Decreased By ▼ -5.16 (-1.81%)
HUBC 211.79 Decreased By ▼ -2.33 (-1.09%)
HUMNL 11.03 Decreased By ▼ -0.08 (-0.72%)
KEL 7.90 Decreased By ▼ -0.12 (-1.5%)
LOTCHEM 28.55 Increased By ▲ 0.50 (1.78%)
MLCF 84.70 Decreased By ▼ -2.70 (-3.09%)
OGDC 317.05 Decreased By ▼ -3.26 (-1.02%)
PAEL 39.45 Decreased By ▼ -0.80 (-1.99%)
PIBTL 16.82 Decreased By ▼ -0.32 (-1.87%)
PIOC 267.12 Decreased By ▼ -7.46 (-2.72%)
PPL 224.25 Decreased By ▼ -4.48 (-1.96%)
PRL 34.17 Decreased By ▼ -0.32 (-0.93%)
SNGP 97.75 Decreased By ▼ -1.08 (-1.09%)
SSGC 26.39 Decreased By ▼ -0.44 (-1.64%)
TELE 8.36 Decreased By ▼ -0.17 (-1.99%)
TPLP 9.69 Increased By ▲ 0.36 (3.86%)
TRG 69.60 Decreased By ▼ -2.01 (-2.81%)
UNITY 11.32 Decreased By ▼ -0.24 (-2.08%)
WTL 1.27 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
کاروبار اور معیشت

شرحِ سود میں اضافے کے بڑھتے امکانات، ڈالر دو ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

  • ڈالر کے مقابلے میں یورو گر کر دو ماہ کی کم ترین سطح 1.1507 ڈالر پر آگیا
شائع June 8, 2026 اپ ڈیٹ June 8, 2026 11:23am

امریکی ملازمتوں کے مضبوط اعدادوشمار سامنے آنے کے بعد پیر کو ڈالر تقریباً دو ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا جس کے باعث تاجروں نے اس سال فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں اضافے کی توقعات بڑھا دیں جبکہ جاپانی ین مزید مداخلتی زون میں داخل ہوتا دکھائی دیا۔

کرنسی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ مجموعی مارکیٹ کے مقابلے میں محدود رہا جہاں ٹیکنالوجی شیئرز میں شدید فروخت کے باعث ایشیائی مارکیٹیں دباؤ کا شکار رہیں۔ دوسری جانب ڈالر نے اپنی مضبوط برتری برقرار رکھی جو اس رپورٹ کے بعد سامنے آئی جس میں بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ نان فارم پے رولز میں ایک لاکھ 72 ہزار ملازمتوں کا اضافہ ہوا جو اندازوں سے کہیں زیادہ تھا۔

ڈالر کے مقابلے میں یورو گر کر دو ماہ کی کم ترین سطح 1.1507 ڈالر پر آگیا جب کہ برطانوی پاؤنڈ بھی دباؤ کا شکار ہو کر تین ہفتوں کی نچلی ترین سطح 1.33165 ڈالر پر بند ہوا۔

آسٹریلین اور نیوزی لینڈ ڈالرز بھی اسی طرح گراوٹ کا شکار ہو کر بالترتیب 0.7016 اور 0.5779 پر دو ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئے۔

کیپٹل اکانومکس کے چیف مارکیٹس اکانومسٹ جوناس گولٹرمین نے کہا کہ امریکہ کی پے رولز رپورٹ توانائی کی قیمتوں کے جاری بحران کے باوجود ایک مستحکم ہوتی ہوئی امریکی لیبر مارکیٹ کی تصویر پیش کرتی ہے۔

اس صورتِ حال کی وجہ سے رواں سال کے آخر میں فیڈرل ریزرو کی جانب سے پالیسی کو سخت کرنے کا امکان بڑھتا جا رہا ہے، توانائی کی فراہمی کے بحران اور امریکی لیبر مارکیٹ کی تیز رفتاری کے پیشِ نظر اب ہم توقع کرتے ہیں کہ ایف او ایم سی رواں سال کے آخر میں شرحِ سود میں 25, 25 بیسس پوائنٹس کے دو اضافے کرے گا۔

روزگار کی رپورٹ جاری ہونے سے پہلے ہی تاجر رواں سال فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرحِ سود میں اضافے پر آہستہ آہستہ اپنے داؤ بڑھا رہے تھے کیونکہ ایران جنگ سے جڑا عالمی توانائی کا بحران افراطِ زر کو مزید ہوا دینے کا خطرہ پیدا کررہا ہے۔

اسرائیل نے کہا ہے کہ اس نے پیر کو مغربی اور وسطی ایران میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے جبکہ رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو کو مزید حملوں سے باز رہنے کی تاکید کی تھی۔

سی ایم ای فیڈ واچ ٹول کے مطابق مارکیٹ اب دسمبر میں فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرحِ سود میں اضافے کے 70 فیصد سے زائد امکانات کو تسلیم کر رہی ہے جو کہ ایک ہفتہ قبل محض 45 فیصد تھے۔

ڈالر کی اس مضبوطی نے بدلے میں (جاپانی) ین کے لیے مزید مشکلات کھڑی کر دی ہیں جو گر کر 160.34 فی ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔

جاپانی کرنسی نے اب وہ تمام فائدے گنوا دیے ہیں جو اس نے محض ایک ماہ قبل ٹوکیو کی جانب سے 11.7 ٹریلین ین (73.01 ارب ڈالر) کی مارکیٹ مداخلت کے بعد حاصل کیے تھے جب یہ گر کر جولائی 2024 کے بعد کی اپنی کم ترین سطح 160.725 پر آگئی تھی۔

Comments

200 حروف