سیکیورٹی خدشات : فیفا ورلڈ کپ کے مقامات پر دوبارہ استعمال ہونے والی بوتلوں پر پابندی عائد
- یہ اقدام اسٹیڈیم میں بوتلیں یا کین پھینکنے سے کھلاڑیوں کو زخمی ہونے سے بچانے کے لیے کیا گیا، حالات سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرینگے، فیفا
فیفا نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ورلڈ کپ میچوں کے دوران شائقین کے اسٹیڈیم میں دوبارہ استعمال ہونے والی پانی کی بوتلیں لانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
فیفا نے اسٹیڈیم ضابطہ اخلاق میں آخری لمحات میں تبدیلی کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا، جبکہ اس سے قبل خالی اور شفاف پلاسٹک بوتلیں لانے کی اجازت دی گئی تھی۔ یہ اقدام اسٹیڈیم میں بوتلیں یا کین پھینکنے سے کھلاڑیوں اور مداحوں کو زخمی ہونے سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب میچوں کے دوران 26 سے 28 سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے باعث شائقین نے گرمی اور پینے کے پانی کی دستیابی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ تاہم فیفا کا کہنا ہے کہ میزبان شہروں کے تعاون سے اسٹیڈیم کے باہر کولنگ ٹینٹس، پنکھے اور ہائیڈریشن اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے، جبکہ اسٹیڈیم کے اندر پانی کی قیمتیں عام دنوں کے برابر رکھی جائیں گی۔ امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں شیڈول 48 ٹیموں کا یہ ورلڈ کپ 11 جون سے 19 جولائی تک جاری رہے گا۔






















Comments