BR100 Decreased By (-4.07%)
BR30 Decreased By (-4.95%)
KSE100 Decreased By (-3.56%)
KSE30 Decreased By (-3.72%)
BAFL 56.35 Decreased By ▼ -1.75 (-3.01%)
BIPL 26.60 Decreased By ▼ -1.05 (-3.8%)
BOP 33.05 Decreased By ▼ -2.24 (-6.35%)
CNERGY 9.64 Decreased By ▼ -0.41 (-4.08%)
DFML 18.00 Decreased By ▼ -1.38 (-7.12%)
DGKC 204.00 Decreased By ▼ -13.30 (-6.12%)
FABL 97.20 Decreased By ▼ -2.53 (-2.54%)
FCCL 51.24 Decreased By ▼ -2.98 (-5.5%)
FFL 16.60 Decreased By ▼ -0.68 (-3.94%)
GGL 22.81 Decreased By ▼ -1.87 (-7.58%)
HBL 298.04 Decreased By ▼ -12.89 (-4.15%)
HUBC 216.75 Decreased By ▼ -6.03 (-2.71%)
HUMNL 10.75 Decreased By ▼ -0.25 (-2.27%)
KEL 7.54 Decreased By ▼ -0.39 (-4.92%)
LOTCHEM 30.66 Decreased By ▼ -0.97 (-3.07%)
MLCF 93.51 Decreased By ▼ -7.43 (-7.36%)
OGDC 319.01 Decreased By ▼ -12.58 (-3.79%)
PAEL 40.94 Decreased By ▼ -2.97 (-6.76%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -1.09 (-6.2%)
PIOC 259.98 Decreased By ▼ -9.56 (-3.55%)
PPL 223.00 Decreased By ▼ -9.42 (-4.05%)
PRL 42.03 Decreased By ▼ -0.70 (-1.64%)
SNGP 105.00 Decreased By ▼ -5.77 (-5.21%)
SSGC 28.40 Decreased By ▼ -2.29 (-7.46%)
TELE 8.57 Decreased By ▼ -0.74 (-7.95%)
TPLP 11.00 Decreased By ▼ -0.75 (-6.38%)
TRG 58.25 Decreased By ▼ -5.82 (-9.08%)
UNITY 9.60 Decreased By ▼ -0.45 (-4.48%)
WTL 1.24 Decreased By ▼ -0.04 (-3.13%)
دنیا

یوکرین نے حملے میں اسٹروم شیڈو میزائل استعمال کیے ہیں، گورنر سیواستوپول

  • ابتدائی معلومات کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، میخائل رازوازھایف
شائع اپ ڈیٹ

روسی زیرِ قبضہ کریمیا کے شہر سیواستوپول میں بندرگاہ کے قریب فضائی دفاعی یونٹس نے بدھ کی صبح 20 سے زائد یوکرینی ڈرونز مار گرائے، جبکہ حکام کے مطابق حملے میں اسٹروم شیڈو میزائل بھی استعمال کیے گئے ہیں۔

شہر کے گورنر میخائل رازوازھایف نے ٹیلیگرام پر بتایا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم حملے میں چند عمارتوں کو نقصان پہنچا، جن میں مرکزی بینک کے علاقائی دفتر اور ایک آٹھ منزلہ رہائشی عمارت شامل ہیں۔

اسٹروم شیڈو میزائل فرانسیسی اور برطانوی کمپنیوں کے مشترکہ کنسورشیم کے تیار کردہ ہیں۔ روس، جس نے 2014 میں کریمیا کو یوکرین سے ضم کیا تھا، ماضی میں یوکرین کی جانب سے ان ہتھیاروں کے استعمال پر برطانوی اور فرانسیسی سفیروں کو احتجاجاً طلب کر چکا ہے۔

علاوہ ازیں، جنوبی روسی بندرگاہی شہر تگانوگ میں بدھ کی صبح یوکرینی میزائل مار گرائے جانے کے بعد دو افراد زخمی ہو گئے، شہر کی میئر سویتلانا کامبولوا نے ٹیلیگرام پر بتایا۔

روسی خبر رساں ادارے انٹرفیکس کے مطابق وزارتِ دفاع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر رات بھر میں 140 ڈرونز مار گرائے گئے۔

دوسری جانب روسی حملوں کے نتیجے میں یوکرین کے ڈنیپروپیٹرووسک اور زاپوریژیا علاقوں میں 21 افراد زخمی ہوئے، مقامی حکام نے ٹیلیگرام پر بتایا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز نے کہا ہے کہ وہ ان فوجی کارروائیوں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کر سکا ہے۔

Comments

200 حروف