BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

چین نے شانزی کان حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد کم کرکے 82 کر دی

  • یہ افراد چین کے شمالی صوبے شانزی میں واقع لیوشینیو کول مائن میں جمعے کی رات گیس دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہوئے
شائع اپ ڈیٹ

چین میں گزشتہ 17 برس کے بدترین کان حادثے کے بعد پیدا ہونے والی افراتفری کے باعث ہلاکتوں کی تعداد پر نظرثانی کرتے ہوئے مقامی حکام نے ہفتے کی شب بتایا کہ حادثے میں 82 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

یہ افراد چین کے شمالی صوبے شانزی میں واقع لیوشینیو کول مائن میں جمعے کی رات گیس دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔ ابتدائی طور پر سرکاری میڈیا نے کم از کم 90 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی۔

تاہم کم تعداد کے باوجود یہ حادثہ 2009 کے بعد چین کا سب سے ہلاکت خیز کان حادثہ قرار دیا جا رہا ہے، جب صوبہ ہیلونگ جیانگ کی شین شنگ کان میں گیس دھماکے سے 108 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مقامی حکام نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سرکاری میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی ابتدائی تعداد غلطی سے مرتب ہوئی تھی۔

شانزی کے ضلع قینیوان، جہاں یہ کان واقع ہے، کے سربراہ گوو شیاوفانگ نے کہا کہ حادثے کے بعد صورتحال انتہائی افراتفری کا شکار تھی اور کمپنی کے پاس کان میں موجود مزدوروں کی درست تعداد واضح نہیں تھی، جس کے باعث ابتدائی ہلاکتوں کا تخمینہ غلط جاری ہوا۔

دھماکے کے وقت کان کے اندر 247 مزدور کام کر رہے تھے۔

گوو شیاوفانگ کے مطابق دو افراد تاحال لاپتہ ہیں، جبکہ 128 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا اور 35 افراد محفوظ رہے۔

چینی صدر شی جن پنگ نے ہفتے کے روز زخمیوں کے علاج اور سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں کوئی کسر نہ چھوڑنے کی ہدایت کرتے ہوئے حادثے کی تحقیقات کا حکم بھی دیا۔

حکام کے مطابق اس کان کی سالانہ پیداواری صلاحیت 1.2 ملین ٹن کوئلہ ہے، جبکہ چین نے گزشتہ سال 4.83 ارب ٹن کوئلہ پیدا کیا تھا، جو اس کے توانائی کے شعبے کی بنیاد سمجھا جاتا ہے۔

Comments

200 حروف