چینی کمپنیوں کو پنجاب میں زرعی مشینری کے پلانٹس لگانے کی ترغیب
- چینی وفد کی آمد، پنجاب میں جدید زرعی آلات کے مینوفیکچرنگ کارخانے لگانے میں دلچسپی
پنجاب کے وزیر زراعت و لائیو اسٹاک سید عاشق حسین کرمانی نے چینی کمپنیوں کو پنجاب میں زرعی مشینری تیار کرنے کے پلانٹس لگانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے۔
لاہور میں چینی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پنجاب ملک کی 76 فیصد گندم، 62 فیصد چاول اور 65 فیصد گوشت پیدا کر کے زرعی شعبے کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ صوبے میں جدید زرعی مشینری کا رجحان بڑھ رہا ہے اور چائنا سے ہائی ہارس پاور ٹریکٹرز اور ہارویسٹرز درآمد کیے جا رہے ہیں۔ چینی سرمایہ کار بیج کی تیاری، بائیو ٹیکنالوجی اور کھاد کی پیداوار میں سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
چینی وفد نے پنجاب کے زرعی شعبے میں جدت لانے اور یہاں جدید آلات کے مینوفیکچرنگ پلانٹس قائم کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026
























Comments