BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

پاک امارات تعلقات میں کوئی دراڑ نہیں آئی، دفتر خارجہ نے تمام افواہیں مسترد کر دیں

  • یو اے ای کے ساتھ برادرانہ تعلقات برقرار، 22 لاکھ پاکستانی وہاں مقیم ہیں، ورکرز کی بے دخلی کی رپورٹیں غلط ہیں
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ساتھ تعلقات میں کسی بھی قسم کی کشیدگی کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دونوں ممالک کے روابط بدستور مضبوط ہیں اور کسی بھی بیرونی مداخلت یا سرگرمی سے متاثر نہیں ہوئے۔

جمعرات کو اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندرا بی نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان باہمی اعتماد اور دیرینہ تعاون پر مبنی مضبوط اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ طاہر اندرابی نے مزید کہا کہ پاک امارات تعلقات انتہائی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں، اس وقت تقریباً 22 لاکھ پاکستانی متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں جبکہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم 8 ارب ڈالر کے قریب ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلام آباد اور ابوظہبی کے تعلقات میں کسی بھی قسم کی منفی تبدیلی کا قطعاً کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

دفترِ خارجہ کی جانب سے یہ وضاحت ان حالیہ میڈیا رپورٹس کے بعد سامنے آئی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ خلیجی ریاست نے پاکستانی ورکرز، بالخصوص اہل تشیع ملازمین کی بڑے پیمانے پر بے دخلی شروع کر دی ہے، جس سے دوطرفہ تعلقات میں ممکنہ تبدیلی کا تاثر ابھرا تھا۔ اس سے قبل پاکستان کی وزارتِ داخلہ بھی ان رپورٹوں کو مسترد کر چکی ہے۔

بریفنگ کے دوران طاہر اندرابی نے بھارت کے اندر سے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے حق میں اٹھنے والی آوازوں کا بھی خیر مقدم کیا اور اسے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ بھارت میں ہوش کے ناخن لیے جائیں گے اور گزشتہ کئی سالوں سے جاری جنگی جنون اور جارحانہ رویہ ختم ہو جائے گا۔

Comments

200 حروف