BR100 No Change (0%)
BR30 Increased By (0.18%)
KSE100 Increased By (0.29%)
KSE30 Increased By (0.32%)
BAFL 56.90 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.99 Increased By ▲ 0.03 (0.12%)
BOP 30.47 Increased By ▲ 0.12 (0.4%)
CNERGY 13.16 Increased By ▲ 0.04 (0.3%)
DFML 16.35 Increased By ▲ 0.45 (2.83%)
DGKC 193.48 Increased By ▲ 1.03 (0.54%)
FABL 94.35 Increased By ▲ 0.21 (0.22%)
FCCL 53.15 Increased By ▲ 0.36 (0.68%)
FFL 14.80 Increased By ▲ 0.08 (0.54%)
GGL 19.56 No Change ▼ 0.00 (0%)
HBL 306.99 Increased By ▲ 0.89 (0.29%)
HUBC 202.25 Increased By ▲ 0.83 (0.41%)
HUMNL 10.25 Increased By ▲ 0.09 (0.89%)
KEL 6.13 Increased By ▲ 0.04 (0.66%)
LOTCHEM 26.50 Increased By ▲ 0.04 (0.15%)
MLCF 93.70 Increased By ▲ 0.54 (0.58%)
OGDC 316.00 Decreased By ▼ -0.73 (-0.23%)
PAEL 35.92 Increased By ▲ 0.29 (0.81%)
PIBTL 14.86 Increased By ▲ 0.18 (1.23%)
PIOC 243.40 Increased By ▲ 0.19 (0.08%)
PPL 226.90 Decreased By ▼ -0.01 (-0%)
PRL 93.74 Increased By ▲ 0.72 (0.77%)
SNGP 92.05 Increased By ▲ 0.21 (0.23%)
SSGC 23.60 Decreased By ▼ -0.21 (-0.88%)
TELE 7.80 No Change ▼ 0.00 (0%)
TPLP 12.97 No Change ▼ 0.00 (0%)
TRG 57.00 Increased By ▲ 0.44 (0.78%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
کاروبار اور معیشت

پاکستان کا بروقت ایل این جی کارگوز کی فراہمی پر قطر سے اظہار تشکر، توانائی تعاون بڑھانے پر زور

  • وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک سے قطری سفیر علی بن مبارک الخاطر سے ملاقات
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک نے ایل این جی کی سپلائی کو یقینی بنانے میں قطر کے بروقت تعاون کو سراہا اور مستقبل میں توانائی شعبے میں تعاون، بالخصوص اسٹریٹجک اسٹوریج کے حوالے سے ہم آہنگی بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے جمعرات کو پٹرولیم ڈویژن میں پاکستان میں قطر کے سفیر علی بن مبارک الخاطر سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے پاکستان کو بروقت ایل این جی کارگوز فراہم کرنے پر قطر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز میں رش اور موسمِ گرما میں بجلی کی طلب میں اضافے کےباعث پاکستان کو درپیش چیلنجز کے دوران قطر کا تعاون انتہائی اہم رہا۔

انہوں نے کہا کہ قطر کے ساتھ پاکستان کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر پٹرولیم نے بتایا کہ وہ قطر کے وزیر توانائی سعد شیریدہ الکعبی سے مسلسل رابطے میں رہے اور ایل این جی جہازوں کی آمد سے متعلق قریبی رابطہ کیا جس کے نتیجے میں دو ایل این جی کارگوز کامیابی سے پاکستان پہنچے۔

وفاقی وزیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان بلا تعطل ایل این جی سپلائی یقینی بنانے کے لیے قطر کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترجیح ہے کہ دوست اور برادر ممالک سے ضروری منظوریوں کے تحت توانائی سپلائی حاصل کی جائے تاکہ کسی جانی یا مالی نقصان کے بغیر قومی ضروریات پوری کی جاسکیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکی توانائی ضروریات کے پیش نظر اضافی گیس سپلائی کے حصول کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال سے اہم اسباق حاصل ہوئے ہیں اوروزیراعظم، فیلڈ مارشل اور نائب وزیراعظم کی قیادت میں حکومت ایک جامع انرجی سکیورٹی پالیسی تشکیل دے رہی ہے تاکہ بیرونی چیلنجز کے مقابلے میں پاکستان کی توانائی صلاحیت کو مزید مضبوط بنایا جاسکے۔

اس موقع پر قطری سفیر علی بن مبارک الخاطر نے پاکستان کے لیے قطر کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ قطر کی قیادت نے پاکستان کی توانائی ضروریات پوری کرنے کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دونوں برادر ممالک کی قیادت کے درمیان گہرے تعلقات کا مظہر ہے۔

قطری سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی ثالثی اور تعمیری کردار کو بھی سراہا۔

ملاقات کے اختتام پر دونوں فریقین نے پاکستان اور قطر کے درمیان توانائی تعاون کو مزید فروغ دینے اور مستقبل میں مستحکم و قابلِ اعتماد ایل این جی اور توانائی سپلائی یقینی بنانے کے لیے قریبی رابطہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا

Comments

200 حروف