BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

ایم ایس سی آئی فرنٹیر مارکیٹ انڈیکس میں ایک، اسمال کیپ انڈیکس میں 3 پاکستانی کمپنیاں شامل

  • کریسنٹ ٹیکسٹائل ملز، ہائی نون لیبارٹریز اور دی سرل کمپنی لمیٹڈ شامل ہیں، ان تبدیلیوں کا اطلاق 29 مئی 2026 سے ہوگا
شائع اپ ڈیٹ

عالمی سطح پر سرمایہ کاری کے اشاریے ترتیب دینے والے ادارے مورگن اسٹینلے کیپٹل انٹرنیشنل (ایم ایس سی آئی) نے مئی 2026 کے انڈیکس ریویو کے دوران اپنے فرنٹیر مارکیٹ (ایف ایم) انڈیکس میں ایک اور فرنٹیر مارکیٹ اسمال کیپ انڈیکس میں تین پاکستانی کمپنیوں کے اضافے کا اعلان کیا ہے۔ ان تبدیلیوں کا اطلاق 29 مئی 2026 سے ہوگا۔

ایم ایس سی آئی کی رپورٹ کے مطابق فرنٹیر مارکیٹ انڈیکس میں حبیب میٹرو بینک کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ دی سرل کمپنی لمیٹڈ کو اس فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسمال کیپ انڈیکس میں تین پاکستانی کمپنیوں کریسنٹ ٹیکسٹائل ملز، ہائی نون لیبارٹریز اور دی سرل کمپنی لمیٹڈ کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ مری بریوری کو اس انڈیکس سے خارج کر دیا گیا ہے۔

بروکریج ہاؤس عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل) کے مطابق مالی سال 2026 میں اب تک پاکستانی مارکیٹ نے ایم ایس سی آئی فرنٹیر مارکیٹ انڈیکس کے مقابلے میں 4.1 فیصد بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ فرنٹیر مارکیٹ انڈیکس میں پاکستان کا مجموعی وزن تقریباً 5.8 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ ستمبر 2021 میں ایم ایس سی آئی نے پاکستان کو ایمرجنگ مارکیٹ سے نکال کر دوبارہ فرنٹیر مارکیٹ کا درجہ دے دیا تھا۔ اس وقت ادارے کا موقف تھا کہ پاکستانی مارکیٹ حجم اور حصص کی خرید و فروخت (لیکویڈیٹی) کے مطلوبہ معیارات پر پورا نہیں اتر رہی۔

Comments

200 حروف