BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.78 Increased By ▲ 0.15 (0.61%)
BOP 29.93 Decreased By ▼ -0.19 (-0.63%)
CNERGY 12.72 Decreased By ▼ -0.26 (-2%)
DFML 18.48 Increased By ▲ 0.99 (5.66%)
DGKC 187.07 Decreased By ▼ -0.15 (-0.08%)
FABL 93.18 Decreased By ▼ -0.53 (-0.57%)
FCCL 51.13 Decreased By ▼ -0.52 (-1.01%)
FFL 14.41 Decreased By ▼ -0.08 (-0.55%)
GGL 18.80 Decreased By ▼ -0.24 (-1.26%)
HBL 302.29 Decreased By ▼ -1.49 (-0.49%)
HUBC 198.64 Decreased By ▼ -0.32 (-0.16%)
HUMNL 9.68 Decreased By ▼ -0.17 (-1.73%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.25 Increased By ▲ 0.08 (0.31%)
MLCF 90.14 Decreased By ▼ -1.09 (-1.19%)
OGDC 314.62 Increased By ▲ 1.23 (0.39%)
PAEL 34.77 Decreased By ▼ -0.47 (-1.33%)
PIBTL 14.20 Decreased By ▼ -0.51 (-3.47%)
PIOC 234.00 Decreased By ▼ -5.62 (-2.35%)
PPL 220.66 Decreased By ▼ -0.70 (-0.32%)
PRL 90.35 Decreased By ▼ -0.87 (-0.95%)
SNGP 90.36 Decreased By ▼ -0.51 (-0.56%)
SSGC 23.27 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 7.36 Decreased By ▼ -0.25 (-3.29%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.46 (-3.66%)
TRG 54.39 Decreased By ▼ -1.40 (-2.51%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

بھارت اور پیرو کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات جون میں متوقع، سفیر

  • پیرو کے سفیر برائے بھارت جاویئر پاؤلینچ نے بتایا کہ اصولی طور پر جون میں مذاکرات دوبارہ شروع کیے جائیں گے
شائع اپ ڈیٹ

بھارت اور پیرو کے درمیان مجوزہ آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) پر آئندہ مذاکرات ممکنہ طور پر اگلے ماہ ہوں گے، جبکہ معاہدہ سال کے آخر تک طے پانے کا امکان ہے۔

پیرو کے سفیر برائے بھارت جاویئر پاؤلینچ نے رائٹرز کو بتایا کہ اصولی طور پر جون میں مذاکرات دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان فری ٹریڈ پیکٹ پر پیش رفت جاری ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پیرو اور بھارت کے درمیان اہم معدنیات خصوصاً کاپر کے حوالے سے ایک الگ بات چیت جاری ہے، کیونکہ پیرو دنیا کے بڑے تانبے پیدا کرنے والے ممالک میں شامل ہے۔

بھارتی کمپنی ہندالکو انڈسٹریز بھی پیرو سے کاپر خریدنے میں دلچسپی رکھتی ہے، تاہم اس پر بات چیت ابھی جاری ہے۔

پیرو نے 2024 میں تقریباً 2.7 ملین میٹرک ٹن کاپر پیدا کیا اور اسی شعبے میں 4.96 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کی۔

بھارت، جو دنیا کی تیزی سے ترقی کرتی بڑی معیشتوں میں شامل ہے، اپنی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث بیرون ملک معدنی وسائل میں سرمایہ کاری بڑھانے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے تاکہ سپلائی چین محفوظ بنایا جا سکے۔

سرکاری اندازوں کے مطابق بھارت کو 2047 تک اپنی 91 سے 97 فیصد کاپر ضروریات کے لیے بیرونی ذرائع پر انحصار کرنا پڑ سکتا ہے۔

Comments

200 حروف