BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

پاور ڈویژن کا ڈسکوز کے ساتھ پی ایس او معاہدے کرنے کا فیصلہ

  • معاہدے کے تحت ٹیرف سبسڈی، ریلیف پیکجز کے انتظام و انصرام اور نیپرا ایکٹ کے تحت سرچارجز کی وصولی و جمع کرانے کے امور کو باضابطہ بنایا جائے گا
شائع اپ ڈیٹ

باخبر ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا ہے کہ پاور ڈویژن بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کے ساتھ پبلک سروس آبلیگیشن (پی ایس او) معاہدے کرنے جا رہا ہے، جن کے تحت ٹیرف سبسڈی، ریلیف پیکجز کے انتظام و انصرام اور نیپرا ایکٹ کے تحت سرچارجز کی وصولی و جمع کرانے کے امور کو باضابطہ بنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز (گورننس اینڈ آپریشنز) ایکٹ 2023(ایس او ای ایکٹ) کے تحت وفاقی حکومت وقتاً فوقتاً سرکاری اداروں کو بعض عوامی خدمات کی ذمہ داریاں سونپ سکتی ہے، جیسا کہ ایکٹ کی شق 7(4) اور شیڈول II میں درج ہے۔

ماضی میں ڈسکوز وفاقی حکومت کی جانب سے مختلف عوامی خدمات انجام دیتی رہی ہیں، جن میں ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی، ٹیرف ریلیف پیکجز، مخصوص رعایتوں کے انتظام و انصرام اور قانونی سرچارجز کی وصولی شامل ہے۔

یہ تمام امور 13 جنوری 2025 کو جاری کردہ ٹیرف سبسڈی اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر اور وفاقی حکومت کی وقتاً فوقتاً جاری کردہ ہدایات کے مطابق انجام دیے جاتے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ان انتظامات کو ایس او ای ایکٹ کے مطابق باضابطہ، معیاری اور قانونی شکل دینے کے لیے پاور ڈویژن نے پی ایس او معاہدے کی ضرورت محسوس کی، تاکہ حکومت کی جانب سے ڈسکوز کو سونپی گئی خدمات کو واضح طور پر عوامی خدمات کی ذمہ داریوں کے طور پر تسلیم کیا جا سکے۔

ایس او ای ایکٹ کے تحت ایس او ای اونرشپ اینڈ مینجمنٹ پالیسی 2023 بھی تیار اور منظور کی جا چکی ہے، جس میں پی ایس او معاہدوں کے نفاذ کا تفصیلی طریقہ کار دیا گیا ہے۔ اسی تناظر میں ڈسکوز اور بیرونی مشیروں سے مشاورت کے بعد پی ایس او معاہدے کا مسودہ تیار کیا گیا ہے، جبکہ تمام ڈسکوز کے بورڈز سے اس پر عملدرآمد کے لیے قراردادیں بھی حاصل کی گئی ہیں۔

مجوزہ معاہدے کی نمایاں شقوں میں حکومت پاکستان بطور پہلا فریق وزارت توانائی اور وزارت خزانہ کے ذریعے شامل ہوگی، جبکہ دوسری فریق نیپرا سے لائسنس یافتہ بجلی تقسیم و سپلائی کرنے والی ایس او ایز ہوں گی۔

معاہدے کے تحت ڈسکوز ٹیرف سبسڈی اور ریلیف پیکجز کے انتظام و انصرام کے علاوہ نیپرا ایکٹ کے تحت سرچارجز کی وصولی اور جمع کرانے کی ذمہ دار ہوں گی۔ حکومت پاکستان قابلِ قبول اخراجات کی ادائیگی اور پبلک سروس ذمہ داریوں کے بدلے معاوضہ بھی فراہم کرے گی۔

ذرائع کے مطابق یہ تجویز 27 اپریل 2026 کو اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں پیش کی گئی تھی۔ ای سی سی نے قرار دیا کہ چونکہ معاملہ ایس او ای ایکٹ 2023 سے متعلق ہے، اس لیے اسے کابینہ کمیٹی برائے اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز (سی سی او ایس او ایز) میں بھیجا جائے۔ بعد ازاں پاور ڈویژن نے پی ایس او معاہدے کے مسودے کی منظوری طلب کی تاکہ ڈسکوز کے ساتھ اس پر بروقت عملدرآمد کیا جا سکے، خاص طور پر بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ حکومت پاکستان کی طے شدہ شرائط و ضوابط کے تناظر میں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف