BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

پاکستان نے امریکہ سے پروجیکٹ فریڈم روکنے کی درخواست کی، ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شاندار شخصیات ہیں، امریکی صدر
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کی قیادت کو سراہتے ہوئے ملک کو عظیم اور اس کی قیادت کو بہترین قرار دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شاندار شخصیات ہیں۔

امریکی صدر نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ پاکستانی قیادت کے ساتھ بات چیت کے بعد پروجیکٹ فریڈم کو روک دیا گیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق پاکستانی قیادت نے مذاکرات کے دوران تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا تھا اور یہ درخواست کی تھی کہ سفارتی عمل کے دوران کارروائیاں روک دی جائیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان ممکنہ تنازع کی خبریں سنی تھیں لیکن پاکستانی قیادت اس صورتحال کو تیزی اور پرامن طریقے سے حل کرنے میں کامیاب رہی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ وہ دنیا بھر میں امن کے حامی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ امریکہ تنازعات کے مقابلے میں تجارت کو ترجیح دیتا ہے، انہوں نے تجارت کے ذریعے کئی جنگوں کو رکوانے میں کردار ادا کیا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اس موقف کو دہراتے ہوئے کہ معاشی تعاون پائیدار امن کی کلید ہے۔ انہوں نے ریمارکس دیے کہ مجھے جنگیں رکوانا پسند ہے۔

Comments

200 حروف