BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

مشرق وسطی میں کشیدگی بڑھنے کے خدشات، ین مستحکم، ڈالر کی قدر میں اضافہ

  • امریکہ اور ایران کے درمیان خلیج میں نئے حملوں نے مارکیٹ کو مزید غیر یقینی صورتحال میں مبتلا کر دیا
شائع اپ ڈیٹ

منگل کے روز جاپانی ین کی قدر مجموعی طور پر مستحکم رہی، کیونکہ گزشتہ ہفتے ممکنہ حکومتی مداخلت کے بعد مارکیٹ میں جاری بے چینی برقرار ہے۔ اس مداخلت کے نتیجے میں ین کی قدر میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا تھا۔

دوسری جانب امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا کیونکہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث سرمایہ کار محفوظ سرمایہ کاری کی طرف منتقل ہو رہے ہیں، جس سے عالمی مارکیٹ میں خطرے سے بچاؤ کا رجحان بڑھ گیا ہے۔

آسٹریلین ڈالر 0.7168 ڈالر پر تقریباً بغیر تبدیلی کے رہا، جبکہ سرمایہ کاروں کی توجہ آسٹریلیا کے مرکزی بینک کے فیصلے پر مرکوز رہی ہے، جہاں توقع ہے کہ افراطِ زر کو قابو میں رکھنے کے لیے شرح سود میں مسلسل تیسری بار اضافہ کیا جائے گا۔

مہنگائی میں اضافہ 2025 کے وسط سے اہدافی حد سے اوپر ہے، جس کے باعث پالیسی سخت کی جا رہی ہے۔ عالمی سطح پر بھی مہنگائی کے خدشات بڑھ گئے ہیں، خاص طور پر آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد، جو عالمی تیل کی تقریباً 20 فیصد ترسیل کا اہم راستہ ہے۔

پیر کے روز امریکہ اور ایران کے درمیان خلیج میں نئے حملوں نے مارکیٹ کو مزید غیر یقینی صورتحال میں مبتلا کر دیا، جس سے خام تیل کی قیمتیں 113 ڈالر فی بیرل کے قریب برقرار رہیں۔

ڈالر انڈیکس 98.452 پر مستحکم رہا، جبکہ یورو اور برطانوی پاؤنڈ میں معمولی کمی دیکھی گئی۔

ماہرین کے مطابق اگر کشیدگی مزید بڑھتی ہے تو تیل کی قیمتیں دوبارہ اوپر جا سکتی ہیں، جس سے عالمی کرنسی مارکیٹ مزید دباؤ کا شکار ہو گی۔ ین کی قدر بھی تیل کی قیمتوں اور جنگ کی صورتحال سے براہِ راست متاثر ہو رہی ہے، اور یہ 155 سے 160 کی حد کے درمیان اتار چڑھاؤ کا شکار رہنے کا امکان ہے۔

Comments

200 حروف