BR100 Increased By (0.44%)
BR30 Increased By (1.39%)
KSE100 Increased By (0.62%)
KSE30 Increased By (0.61%)
BAFL 59.20 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 26.85 Increased By ▲ 0.23 (0.86%)
BOP 35.41 Increased By ▲ 0.29 (0.83%)
CNERGY 8.20 Increased By ▲ 0.05 (0.61%)
DFML 19.75 Increased By ▲ 0.06 (0.3%)
DGKC 220.33 Increased By ▲ 1.71 (0.78%)
FABL 97.07 Increased By ▲ 0.01 (0.01%)
FCCL 58.15 Increased By ▲ 1.40 (2.47%)
FFL 17.90 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
GGL 23.60 Decreased By ▼ -0.06 (-0.25%)
HBL 295.60 Increased By ▲ 2.61 (0.89%)
HUBC 230.95 Decreased By ▼ -0.86 (-0.37%)
HUMNL 11.10 Decreased By ▼ -0.02 (-0.18%)
KEL 8.56 Increased By ▲ 0.14 (1.66%)
LOTCHEM 28.20 Decreased By ▼ -0.02 (-0.07%)
MLCF 105.65 Increased By ▲ 2.35 (2.27%)
OGDC 339.90 Increased By ▲ 1.73 (0.51%)
PAEL 44.42 Increased By ▲ 0.95 (2.19%)
PIBTL 18.75 Increased By ▲ 1.05 (5.93%)
PIOC 270.25 Increased By ▲ 0.25 (0.09%)
PPL 248.10 Increased By ▲ 3.78 (1.55%)
PRL 35.35 Decreased By ▼ -0.08 (-0.23%)
SNGP 123.05 Decreased By ▼ -2.61 (-2.08%)
SSGC 32.04 Decreased By ▼ -0.90 (-2.73%)
TELE 8.93 Increased By ▲ 0.02 (0.22%)
TPLP 10.76 Decreased By ▼ -0.07 (-0.65%)
TRG 64.21 Decreased By ▼ -0.69 (-1.06%)
UNITY 11.21 Increased By ▲ 0.18 (1.63%)
WTL 1.27 Increased By ▲ 0.02 (1.6%)
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے نرخوں میں استحکام کے لیے جامع حکمتِ عملی تیار کرنے کی ہدایت کر دی

  • صنعتی اور گھریلو صارفین دونوں کو ریلیف فراہم کرنے کی ضرورت پر زور
شائع May 2, 2026 اپ ڈیٹ May 2, 2026 11:12pm

شہباز شریف نے ہفتے کے روز توانائی کے شعبے میں اصلاحات سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو بجلی کے نرخوں میں استحکام کے لیے جامع حکمتِ عملی تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اجلاس کے دوران وزیرِاعظم نے صنعتی اور گھریلو صارفین دونوں کو ریلیف فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے لائن لاسز میں کمی کے لیے بجلی کی ترسیلی نظام میں نمایاں بہتری لانے کی بھی تاکید کی۔

وزیرِاعظم نے توانائی کے شعبے میں جدیدیت کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا اور ملک میں توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے قابلِ تجدید توانائی کے منصوبوں کو فروغ دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کو صارفین کے لیے آسان بنانے کے لیے ڈیجیٹل سہولتوں میں اضافے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

وزیرِاعظم نے بجلی چوری کے خلاف سخت اقدامات کے تسلسل کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی ترقی کے فروغ کے لیے بلا تعطل توانائی کی فراہمی ناگزیر ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ گھریلو صارفین کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات عوام اور صنعت کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے نافذ کی جائیں گی۔ اجلاس کے دوران حکام نے گھریلو اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے استعمال سے متعلق سفارشات بھی پیش کیں۔

اجلاس میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیرِ توانائی سردار اویس احمد خان لغاری، وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک، وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، معاونِ خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Comments

200 حروف