BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

وزیراعظم کی خلائی تحقیق کے لیے منتخب پاکستانی خلابازوں کو مبارکباد

  • چین کے تعاون سے شروع ہونے والا یہ مشن برادرانہ تعلقات میں نئی جہتوں کا اضافہ کرے گا، شہباز شریف
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آئندہ انسانی خلائی مشن کے لیے نامزد پاکستانی خلابازوں خرم داؤد اور محمد ذیشان علی سے ملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کے مطابق اس ملاقات میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، چیئرمین اسپارکو محمد یوسف خان اور پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ بھی شریک تھے۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان، چین کے ساتھ ایک تاریخی تعاون کے تحت اپنا پہلا خلاباز خلا میں بھیجنے کے لیے تیار ہے، جو کہ انسانی خلائی پروگرام رکھنے والے ممالک کے مخصوص گروپ میں پاکستان کی تاریخی شمولیت کی علامت ہے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے خلابازوں پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے ان کے مشن کو قوم کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ وزیراعظم نے ان کی محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ پاکستان کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین کے تعاون سے شروع ہونے والا یہ مشن دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات میں نئی جہتوں کا اضافہ کرے گا۔

چینی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے ریمارکس دیے کہ پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تحقیق کا تعاون اس دوستی کی علامت ہے جو ستاروں تک پہنچ رہی ہے۔سفیر جیانگ زیڈونگ نے وزیراعظم کے جذبات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ خلائی تحقیق میں دوطرفہ تعاون دونوں ممالک کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔

خلابازوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خلائی تحقیق میں پاکستان کی نمائندگی کرنا ان کے لیے ایک منفرد اعزاز اور فخر کی بات ہے اور انہوں نے اپنی محنت اور عزم کے ذریعے قوم کی توقعات پر پورا اترنے کا عہد کیا۔

اسپارکو کے مطابق دو امیدواروں خرم اور ذیشان کو مشن کی تیاریوں کے سلسلے میں اعلیٰ تربیت کے لیے منتخب کیا گیا ہے اور انہیں اس مقصد کے لیے چین بھیجا جائے گا۔ یہ پاکستان کے خلائی سفر میں ایک بڑا سنگ میل ہے کیونکہ ملک 2026 کے آخر تک چائنا اسپیس اسٹیشن پر اپنے پہلے مشن میں شرکت کی تیاری کر رہا ہے۔ پاکستانی امیدواروں میں سے ایک شنزو مشن کے دوران پے لوڈ اسپیشلسٹ کے طور پر خدمات انجام دے گا اور مائیکرو گریوٹی میں سائنسی تجربات کرے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان تجربات میں مٹیریل سائنس، فلوڈ فزکس، لائف سائنسز اور بائیوٹیکنالوجی جیسے اہم شعبے شامل ہوں گے۔ ان تجربات کے نتائج موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات میں کمی، غذائی تحفظ اور صنعتی جدت طرازی میں معاون ثابت ہوں گے۔ یہ اقدام پاکستان کو ان چند ممالک کی فہرست میں شامل کر دے گا جو انسانی خلائی مشنز کا حصہ ہیں، جس سے سیٹلائٹ ڈویلپمنٹ سے آگے بڑھ کر پاکستان کا کردار جدید خلائی تحقیق تک پھیل جائے گا۔

Comments

200 حروف