BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

بلوچستان میں این آر ایل سائٹ پر حملہ، 10 افراد جاں بحق

  • موٹر سائیکلوں اور دیگر گاڑیوں پر سوار تقریباً 40 مسلح افراد نے کان کنی منصوبے کی سائٹ پر دھاوا بولا
شائع اپ ڈیٹ

بلوچستان میں منگل کی شام نامعلوم حملہ آوروں نے نیشنل ریسورسز لمیٹڈ (این آر ایل) کی ڈریگوان سائٹ پر حملہ کر کے کم از کم 10 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا اور کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔

کمپنی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 22 اپریل 2026 کو تقریباً پونے چھ بجے نامعلوم شرپسندوں نے نیشنل ریسورسز لمیٹڈ کے ڈریگوان ایریا سائٹ پر حملہ کیا۔ فرنٹیئر کور (ایف سی) سمیت سیکورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کی اور علاقے کو محفوظ بنا لیا ہے۔ عملے اور اثاثوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

اگرچہ کمپنی نے اپنے بیان میں جانی نقصان کا ذکر نہیں کیا، تاہم مقامی انتظامیہ نے کم از کم 10 افراد کی اموات کی تصدیق کی ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق، موٹر سائیکلوں اور دیگر گاڑیوں پر سوار تقریباً 40 عسکریت پسندوں نے این آر ایل کی کان کنی کے منصوبے پر دھاوا بولا۔ مقامی انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حملے میں سات کارکنوں اور تین سیکورٹی اہلکاروں سمیت دس افراد مارے گئے ہیں۔ ایسی غیر تصدیق شدہ اطلاعات بھی ہیں کہ عسکریت پسند کچھ ملازمین کو یرغمال بنا کر ساتھ لے گئے ہیں جب کہ کسی گروہ نے اب تک اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

این آر ایل نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ بلوچستان کی مقامی کمیونٹی کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ کمپنی کے مطابق ڈریگوان سائٹ پر کام کرنے والے 90 فیصد سے زائد افرادی قوت کا تعلق بلوچستان سے ہی ہے۔

کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ این آر ایل قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے اور معلومات ملنے پر مزید اپ ڈیٹس فراہم کی جائیں گی۔ ہمارے ملازمین اور آپریشنز کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ این آر ایل مکمل طور پر ایک پاکستانی نجی کمپنی ہے جو کوئٹہ میں رجسٹرڈ ہے۔ یہ فاطمہ فرٹیلائزر، لبرٹی ملز اور لکی سیمنٹ کا ایک مشترکہ منصوبہ (جوائنٹ وینچر) ہے، جسے صوبہ بلوچستان میں بڑے پیمانے پر کان کنی کے مواقع تلاش کرنے اور ترقی دینے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

Comments

200 حروف