BR100 Decreased By (-0.42%)
BR30 Decreased By (-0.49%)
KSE100 Increased By (0.03%)
KSE30 Decreased By (-0.03%)
BAFL 56.84 Increased By ▲ 0.11 (0.19%)
BIPL 26.90 Decreased By ▼ -0.08 (-0.3%)
BOP 33.70 Decreased By ▼ -0.05 (-0.15%)
CNERGY 10.04 Increased By ▲ 0.16 (1.62%)
DFML 18.29 Increased By ▲ 0.29 (1.61%)
DGKC 203.26 Decreased By ▼ -1.67 (-0.81%)
FABL 99.80 Decreased By ▼ -0.30 (-0.3%)
FCCL 52.97 Decreased By ▼ -0.12 (-0.23%)
FFL 16.58 Increased By ▲ 0.06 (0.36%)
GGL 25.19 Increased By ▲ 0.35 (1.41%)
HBL 299.75 Decreased By ▼ -0.07 (-0.02%)
HUBC 217.20 Increased By ▲ 0.12 (0.06%)
HUMNL 10.72 Increased By ▲ 0.11 (1.04%)
KEL 7.20 Decreased By ▼ -0.02 (-0.28%)
LOTCHEM 29.55 Increased By ▲ 0.24 (0.82%)
MLCF 90.70 Decreased By ▼ -1.46 (-1.58%)
OGDC 317.01 Increased By ▲ 0.72 (0.23%)
PAEL 41.70 Decreased By ▼ -0.34 (-0.81%)
PIBTL 16.58 Increased By ▲ 0.17 (1.04%)
PIOC 297.85 Decreased By ▼ -2.39 (-0.8%)
PPL 217.50 Increased By ▲ 0.66 (0.3%)
PRL 51.86 Increased By ▲ 1.00 (1.97%)
SNGP 100.99 Decreased By ▼ -0.73 (-0.72%)
SSGC 26.64 Decreased By ▼ -0.34 (-1.26%)
TELE 8.52 Decreased By ▼ -0.13 (-1.5%)
TPLP 13.40 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
TRG 59.05 Decreased By ▼ -0.21 (-0.35%)
UNITY 10.15 Decreased By ▼ -0.15 (-1.46%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ

  • ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 279 روپے پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مارکیٹ کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 279 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ جمعہ کو مقامی کرنسی 279.01 پر بند ہوئی تھی۔

مزید برآں پیر کو ایشیائی تجارت کے آغاز میں محفوظ پناہ گاہ تصور کیے جانے والے امریکی ڈالر کی قدر میں بڑے پیمانے پر اضافہ دیکھا گیا جس کی وجہ امریکہ اور ایران کے درمیان امن مذاکرات کی ناکامی اور امریکی بحریہ کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کی تیاریاں ہیں۔

یورو کی قدر 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 1.1684 ڈالر رہی جبکہ برطانوی پاؤنڈ 0.5 فیصد گر کر 1.3398 ڈالر پر آگیا۔ آسٹریلوی ڈالر 0.6 فیصد کمی کے ساتھ 0.7030 ڈالر جبکہ نیوزی لینڈ کا ڈالر 0.4 فیصد کمی کے بعد 0.5816 ڈالر پر بند ہوا۔

امریکی ڈالر انڈیکس 99.056 پر مستحکم رہا، جو کہ 7 اپریل کے بعد اس کی بلند ترین سطح کے قریب ہے۔

جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 0.4 فیصد اضافہ دیکھا گیا اور یہ 159.83 ین پر پہنچ گیا، کیونکہ جاپان کے 10 سالہ بینچ مارک سرکاری بانڈز کی شرحِ منافع 5.5 بیسس پوائنٹس اضافے کے ساتھ 2.49 فیصد ہوگئی، جو کہ تقریباً تین دہائیوں میں بلند ترین سطح ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں پیر کو دوبارہ 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئیں۔

برینٹ کروڈ کے سودے 7.03 ڈالر یا 7.4 فیصد اضافے کے ساتھ 102.23 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے جبکہ جمعہ کو اس کی قیمت میں 0.75 فیصد کمی دیکھی گئی تھی۔

اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت گزشتہ سیشن میں 1.33 فیصد کمی کے بعد اب 7.31 ڈالر یا 7.6 فیصد اضافے کے ساتھ 103.88 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

Comments

200 حروف