مارکٹس
امریکہ ایران مذاکرات میں تعطل اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافے سے پام آئل مہنگا
- پام آئل کے بنیادی کنٹریکٹ قیمت 40 رنگٹ اضافے کے ساتھ 4,578 رنگٹ فی میٹرک ٹن ہوگئی
ملائیشیا میں پام آئل کے مستقبل کے سودوں (فیوچرز) کی قیمتوں میں پیر کو اضافہ دیکھا گیا جس کی بڑی وجہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کسی معاہدے کے بغیر ختم ہونے کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں ہونے والا اضافہ ہے۔
اس کے علاوہ شکاگو میں سویابین آئل کی قیمتوں میں استحکام نے بھی مارکیٹ کو سہارا دیا ہے۔
برسا ملائیشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں جون کے لیے پام آئل کے بنیادی کنٹریکٹ کی قیمت ابتدائی تجارت کے دوران 40 رنگٹ یا 0.88 فیصد اضافے کے ساتھ 4,578 رنگٹ (1,153.15 ڈالر) فی میٹرک ٹن ہوگئی جب کہ گزشتہ سیشن کے دوران اس میں 2.26 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

























Comments