فریقین جنگ بندی کی شرائط پرعمل کریں، سربراہ اقوام متحدہ
- سیکرٹری جنرل امریکہ اور ایران کی جانب سے دو ہفتوں کی جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں، ترجمان اسٹیفن ڈوجارک کا بیان
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکہ اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے اور تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں طویل مدتی امن کے لیے کوششیں کریں۔
ان کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے ایک بیان میں کہا سیکرٹری جنرل امریکہ اور ایران کی جانب سے دو ہفتوں کی جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقوامِ متحدہ کے سربراہ مشرقِ وسطیٰ کے موجودہ تنازع کے تمام فریقین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں اور جنگ بندی کی شرائط پر عمل کریں، تاکہ خطے میں ایک دیرپا اور جامع امن کی راہ ہموار کی جا سکے۔
























Comments