BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

کراچی، لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش اور آندھی/گرج چمک کی پیشگوئی

  • سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بڑے اضلاع متاثر ہوں گے، محکمہ موسمیات
شائع اپ ڈیٹ

محکمۂ موسمیات پاکستان (پی ایم ڈی) نے پیر کے روز پیشگوئی کی ہے کہ رواں ہفتے کراچی، لاہور اور ملک کے دیگر حصوں میں بارش، تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق یکم اپریل کو ایک مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں میں داخل ہوگا اور 4 اپریل تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔

اس موسمی نظام کے زیرِ اثر بلوچستان کے پنجگور، تربت، گوادر، اورماڑہ، کوئٹہ، خضدار، چاغی، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور دیگر اضلاع میں اس دوران وقفے وقفے سے بارش، تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے اضلاع چترال، دیر، سوات، کالام، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، پشاور، چارسدہ، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، باجوڑ، مہمند، خیبر، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں بھی یکم سے 4 اپریل تک بارش متوقع ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق اس دوران بعض مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع بشمول لاہور، راولپنڈی، مری، گلیات، چکوال، جہلم، میانوالی، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، سیالکوٹ، ملتان، بہاولپور، ساہیوال اور بہاولنگر میں یکم اپریل (رات) سے 4 اپریل تک وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے، جبکہ ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں اس دوران شدید بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی اس عرصے کے دوران بارش، تیز ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

سندھ میں کراچی، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد، سکھر، دادو، تھرپارکر اور دیگر اضلاع میں 2 سے 4 اپریل کے دوران وقفے وقفے سے بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

پی ایم ڈی نے خبردار کیا ہے کہ بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے حساس علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

شدید بارشوں کے باعث شمال مشرقی بلوچستان کے خضدار، آواران، خاران، قلات، مستونگ، کوہلو، لسبیلہ، ژوب، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ اور شیرانی میں فلیش فلڈ کا امکان ہے، جبکہ ڈیرہ غازی خان میں پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی آ سکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات نے مزید خبردار کیا ہے کہ آندھی، ژالہ باری اور آسمانی بجلی کمزور ڈھانچوں جیسے بجلی کے کھمبوں، بل بورڈز اور سولر پینلز کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ میں ژالہ باری اور آندھی کے باعث کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، اس لیے کسانوں کو موجودہ موسمی صورتحال کے مطابق اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سیاحوں اور مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاط برتیں۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق اس موسمی نظام کے باعث دن کے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے اور 4 اپریل کے بعد بھی اس کے اثرات جاری رہ سکتے ہیں۔

تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ الرٹ رہیں اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔

Comments

Comments are closed.