BR100 Increased By (0.48%)
BR30 Increased By (0.42%)
KSE100 Increased By (0.3%)
KSE30 Increased By (0.19%)
BAFL 58.50 Increased By ▲ 0.05 (0.09%)
BIPL 25.55 Increased By ▲ 0.13 (0.51%)
BOP 34.18 Decreased By ▼ -0.07 (-0.2%)
CNERGY 8.20 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
DFML 20.90 Decreased By ▼ -0.06 (-0.29%)
DGKC 199.19 Increased By ▲ 1.72 (0.87%)
FABL 89.75 Increased By ▲ 0.24 (0.27%)
FCCL 54.08 Increased By ▲ 0.19 (0.35%)
FFL 18.11 Increased By ▲ 0.08 (0.44%)
GGL 20.57 Increased By ▲ 0.77 (3.89%)
HBL 286.40 Increased By ▲ 0.34 (0.12%)
HUBC 216.90 Increased By ▲ 1.50 (0.7%)
HUMNL 11.23 Increased By ▲ 0.23 (2.09%)
KEL 8.16 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
LOTCHEM 28.50 Increased By ▲ 1.06 (3.86%)
MLCF 88.83 Increased By ▲ 0.78 (0.89%)
OGDC 324.74 Increased By ▲ 0.18 (0.06%)
PAEL 40.61 Increased By ▲ 0.67 (1.68%)
PIBTL 17.34 Increased By ▲ 0.02 (0.12%)
PIOC 277.99 Increased By ▲ 2.53 (0.92%)
PPL 232.80 Increased By ▲ 0.02 (0.01%)
PRL 34.91 Decreased By ▼ -0.04 (-0.11%)
SNGP 100.63 Increased By ▲ 1.02 (1.02%)
SSGC 27.23 Increased By ▲ 0.06 (0.22%)
TELE 8.54 Decreased By ▼ -0.03 (-0.35%)
TPLP 9.02 Increased By ▲ 0.26 (2.97%)
TRG 72.84 Increased By ▲ 1.09 (1.52%)
UNITY 11.48 Decreased By ▼ -0.19 (-1.63%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)
کاروبار اور معیشت

پی این ایس سی نے وزیراعظم کے کفایت شعاری فنڈ میں 4 ارب روپے عطیہ کر دیے

  • پیشرفت کا اعلان کمپنی نے بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نوٹس کے ذریعے کیا ہے
شائع March 25, 2026 اپ ڈیٹ March 25, 2026 05:29pm

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) نے وزیراعظم کے کفایت شعاری فنڈ 2026 میں اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری ( سی ایس آر) کے تحت 4 ارب روپے جمع کر دیے ہیں، یہ اقدام وفاقی کابینہ کے فیصلے کے مطابق کیا گیا ہے۔

اس پیشرفت کا اعلان کمپنی نے بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نوٹس کے ذریعے کیا ہے۔

نوٹس کے مطابق ”20 مارچ 2026 کو، پی این ایس سی کو وزارت سمندری امور ( ایم او ایم اے) کی جانب سے 19 مارچ 2026 کے وفاقی کابینہ کے فیصلے کے بارے میں ایک خط موصول ہوا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ”20 مارچ 2026 کو ایک ہنگامی اجلاس میں، پی این ایس سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اس خط کا جائزہ لیا اور چونکہ اس کا فائدہ عام عوام کو پہنچنا ہے، اس لیے 4 ارب روپے کی ادائیگی سی ایس آر کے تحت وزیراعظم کے کفایت شعاری فنڈ 2026 کے لیے منظور کی گئی“۔

”اس کے مطابق آج ہی ادائیگی کی جا چکی ہے۔“

رواں ماہ کے آغاز میں وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت میں کفایت شعاری اور توانائی کی بچت کے بڑے اقدامات کا اعلان کیا، جس میں سرکاری دفاتر کے لیے چار روزہ ورک ویک بھی شامل ہے، تاکہ پاکستان مشرق وسطیٰ کے جاری تنازع کے ممکنہ معاشی اثرات کے لیے تیار ہو۔

قوم سے اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ سرکاری عملے کے 50 فیصد افراد گھر سے کام کریں گے، جبکہ اسکول آئندہ ہفتے سے دو ہفتے کے لیے بند رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ دو ماہ کے دوران سرکاری گاڑیوں کے ایندھن کے الاؤنس میں 50 فیصد کمی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، تمام سرکاری گاڑیوں میں سے 60 فیصد اگلے دو ماہ تک سڑکوں پر نہیں چلائی جائیں گی تاکہ ایندھن کی بچت ممکن ہو سکے۔

وزیر اعظم نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وفاقی کابینہ آئندہ دو ماہ کے لیے اپنی تنخواہیں نہیں لیں گی، جبکہ پارلیمانی اراکین کی تنخواہیں 50 فیصد کم کر دی جائیں گی۔

Comments

200 حروف