متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے ساحل کے قریب بحری جہاز پر میزائل حملہ، برطانوی میری ٹائم ایجنسی
- واقعے کی حتمی طور پر تصدیق نہیں کی جاسکی
برطانیہ کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے اتوار کی علی الصبح بتایا کہ متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ سے 15 ناٹیکل میل شمال میں ایک نامعلوم پروجیکٹائل (میزائل یا گولہ) ایک بحری جہاز سے ٹکرایا ہے۔
ایجنسی کے مطابق جہاز پر موجود تمام عملہ محفوظ بتایا گیا ہے۔
یو کے ایم ٹی او نے بعد میں جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ واقعے کے ہدف (یا نوعیت) کی حتمی طور پر شناخت نہیں کی جا سکی ہے اور حکام اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

























Comments