BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

سادہ پے کو اکاؤنٹس میں غلط کٹوتیوں پر تنقید کا سامنا، مسئلے کی وجہ پارٹنر سسٹم کی خرابی قرار دیدی

  • کمپنی نے یقین دہانی کرائی کہ متاثرہ بیلنس 48 گھنٹوں کے اندر بحال کر دیے جائیں گے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کی فِن ٹیک کمپنی سادہ پے (SadaPay) نے سسٹم میں خرابی کا اعتراف کیا جس کے باعث بعض صارفین کے اکاؤنٹس میں غلط کٹوتیاں اور منفی بیلنس ظاہر ہوئے، اور صارفین سے معافی مانگی گئی۔ کمپنی نے یقین دہانی کرائی کہ متاثرہ بیلنس 48 گھنٹوں کے اندر بحال کر دیے جائیں گے۔

سادہ پے نے صارفین کو پیغام میں کہا کہ ہمارے صارفین نے اپنے اکاؤنٹس میں غلط کٹوتیاں اور منفی بیلنس رپورٹ کیے ہیں۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے اور ہم معذرت خواہ ہیں۔

کمپنی کے مطابق یہ مسئلہ ہمارے ایک ٹیکنالوجی پارٹنر کے عارضی مسئلے کی وجہ سے پیدا ہوا، جس کے باعث صارفین کے اکاؤنٹس میں غلط لین دین نظر آیا۔ کمپنی نے کہا کہ مسئلے کا پتہ چل گیا ہے، ہم اس پر کام کر رہے ہیں اور متاثرہ صارفین سے رابطہ کر چکے ہیں، صارفین کے فنڈز محفوظ ہیں۔

پیغام میں مزید کہا گیا کہ یقین رکھیں، آپ کا پیسہ محفوظ ہے۔ بینکوں اور پارٹنر سسٹمز میں لین دین کو درست کرنے میں تھوڑا وقت لگتا ہے، لیکن ہماری ٹیم مکمل طور پر کوشش میں ہے کہ ہر متاثرہ بیلنس کو زیادہ سے زیادہ 48 گھنٹوں میں معمول پر لایا جائے۔

سادہ پے (پرائیویٹ) لمیٹڈ پاکستان میں ایک نجی لمیٹڈ کمپنی ہے جو مالی خدمات فراہم کرتی ہے، جس میں ماسٹرکارڈ ڈیبٹ کارڈ اور ڈیجیٹل والیٹ شامل ہیں۔

یہ صورتحال اس کے بعد سامنے آئی جب سوشل میڈیا پر صارفین نے غیر متوقع منفی بیلنس اور کسٹمر سپورٹ میں تاخیر کی شکایات کیں۔ کچھ صارفین نے کہا کہ بغیر کسی غیر معمولی سرگرمی کے ان کا بیلنس منفی ہو گیا، جبکہ دیگر نے اکاؤنٹ سیٹلمنٹ کے حوالے سے پیغامات پر وارننگز موصول ہونے کا الزام لگایا۔

صنعت کے ماہرین نے صارفین سے گھبراہٹ سے اجتناب کرنے کا مشورہ دیا، کیونکہ سادہ پے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ضابطے کے تحت کام کرتا ہے۔

ایس اینڈ پی کے لیڈ ڈیٹا انجینئر اور سابق سادہ پے ملازم حسن سید نے کہا کہ ایسے آپریشنل خلل فراڈ کی نشاندہی نہیں کرتے اور عام طور پر مسئلے کے حل کے بعد درست ہو جاتے ہیں۔ سادہ پے اسٹیٹ بینک کے تحت ایک ریگولیٹڈ ادارہ ہے، موجودہ مسئلہ اسکینڈل نہیں ہے۔ ایک بار بیرونی مسئلہ حل ہو جائے تو سروس معمول کے مطابق بحال ہو جائے گی۔

Comments

Comments are closed.