BR100 Decreased By (-0.38%)
BR30 Decreased By (-0.46%)
KSE100 Decreased By (-0.42%)
KSE30 Decreased By (-0.52%)
BAFL 55.50 Decreased By ▼ -0.70 (-1.25%)
BIPL 26.90 Increased By ▲ 0.13 (0.49%)
BOP 32.64 Decreased By ▼ -0.34 (-1.03%)
CNERGY 10.29 Increased By ▲ 0.19 (1.88%)
DFML 17.81 Increased By ▲ 0.09 (0.51%)
DGKC 195.18 Decreased By ▼ -1.49 (-0.76%)
FABL 98.68 Decreased By ▼ -0.30 (-0.3%)
FCCL 51.74 Increased By ▲ 0.49 (0.96%)
FFL 16.49 Increased By ▲ 0.31 (1.92%)
GGL 25.06 Increased By ▲ 0.07 (0.28%)
HBL 292.00 Decreased By ▼ -3.49 (-1.18%)
HUBC 213.97 Decreased By ▼ -0.21 (-0.1%)
HUMNL 10.45 Increased By ▲ 0.09 (0.87%)
KEL 7.14 Increased By ▲ 0.08 (1.13%)
LOTCHEM 26.81 Decreased By ▼ -2.31 (-7.93%)
MLCF 88.17 Decreased By ▼ -0.65 (-0.73%)
OGDC 310.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.5%)
PAEL 40.85 Decreased By ▼ -0.14 (-0.34%)
PIBTL 15.85 Decreased By ▼ -0.11 (-0.69%)
PIOC 283.69 Increased By ▲ 0.85 (0.3%)
PPL 211.10 Decreased By ▼ -1.56 (-0.73%)
PRL 53.14 Increased By ▲ 0.60 (1.14%)
SNGP 98.25 Decreased By ▼ -1.11 (-1.12%)
SSGC 24.85 Decreased By ▼ -0.25 (-1%)
TELE 8.29 Decreased By ▼ -0.03 (-0.36%)
TPLP 12.97 Decreased By ▼ -0.25 (-1.89%)
TRG 58.97 Increased By ▲ 2.08 (3.66%)
UNITY 9.88 Decreased By ▼ -0.06 (-0.6%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.01 (0.82%)
مارکٹس

ایران جنگ کے باعث خلیجی اسٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی

  • دبئی کی مرکزی اسٹاک مارکیٹ کا انڈیکس تقریباً 2 فیصد گر گیا
شائع اپ ڈیٹ

ایران سے جاری کشیدگی کے باعث خلیجی ممالک کی بیشتر اسٹاک مارکیٹوں میں پیر کو ابتدائی کاروبار کے دوران مندی دیکھی گئی، جس میں دبئی کی مارکیٹ نمایاں طور پر نیچے رہی۔ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی اور خطے میں بڑھتے ہوئے خطرات نے مارکیٹوں پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔

ویک اینڈ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خارگ جزیرے پر مزید حملوں کی دھمکی دی تھی۔ یہ جزیرہ ایران کی تقریباً 90 فیصد تیل برآمدات کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔ اس سے قبل ایرانی فوجی اہداف پر حملوں کے بعد تہران نے سخت ردعمل ظاہر کیا تھا جس سے مزید جوابی کارروائیوں کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

خارگ جزیرے پر حملوں کے کچھ ہی دیر بعد ایرانی ڈرونز نے متحدہ عرب امارات کے شہر فجیرہ میں ایک بڑے آئل ٹرمینل کو نشانہ بنایا۔ اگرچہ فجیرہ میں تیل کی لوڈنگ کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دی گئی ہیں، تاہم ذرائع کے مطابق ابھی یہ واضح نہیں کہ تمام سرگرمیاں مکمل طور پر معمول پر آ گئی ہیں یا نہیں۔

دبئی کی مرکزی اسٹاک مارکیٹ کا انڈیکس تقریباً 2 فیصد گر گیا۔ اس کمی کی بڑی وجہ معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی ایمار پراپرٹیز کے حصص میں 4 فیصد کمی اور بڑے بینک ایمریٹس این بی ڈی کے حصص میں 1.4 فیصد کمی رہی۔ ایران تنازع کے آغاز سے اب تک دبئی مارکیٹ کا انڈیکس 18 فیصد سے زیادہ گر چکا ہے۔

ادھر ابوظہبی کے اسٹاک انڈیکس میں بھی 1.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس میں الدار پراپرٹیز کے حصص 4.6 فیصد گر گئے۔ اس کے ساتھ ہی مارکیٹ کی مجموعی مالیت گھٹ کر 771.9 ارب ڈالر رہ گئی ہے جو تنازع شروع ہونے سے پہلے کے مقابلے میں تقریباً 77.2 ارب ڈالر کم ہے۔

سعودی عرب کے بینچ مارک انڈیکس میں 0.2 فیصد کمی آئی جبکہ قطر کے انڈیکس میں 0.4 فیصد کمی ہوئی، جہاں قطر نیشنل بینک کے حصص 1.6 فیصد نیچے آئے۔ اسی طرح عمان کے انڈیکس میں 0.7 فیصد اور بحرین کے انڈیکس میں ایک فیصد سے زیادہ کمی دیکھی گئی۔

ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع اور آبنائے ہرمز میں توانائی کی ترسیل سے متعلق خدشات کے باعث سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کر رہے ہیں جس کا اثر خطے کی مالیاتی منڈیوں پر واضح طور پر نظر آ رہا ہے۔

Comments

200 حروف