BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

گزشتہ ماہ 3.3 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول

  • مالی سال 2026 کے پہلے 8 ماہ میں ترسیلات زر 26.5 ارب ڈالر ریکارڈ
شائع اپ ڈیٹ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فروری 2026 میں سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلاتِ زر 3.29 ارب ڈالر رہیں۔

گزشتہ سال کے اسی مہینے میں ریکارڈ کیے گئے 3.12 ارب ڈالر کے مقابلے میں ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 5.2 فیصد اضافہ ہوا ہے، تاہم جنوری میں موصول ہونے والے 3.46 ارب ڈالر کے مقابلے میں ماہانہ بنیادوں پر ترسیلات میں 5 فیصد کی کمی دیکھی گئی ہے۔

رواں مالی سال کے پہلے آٹھ مہینوں کے دوران ترسیلاتِ زر کا حجم 26.49 ارب ڈالر رہا، جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے 23.98 ارب ڈالر کے مقابلے میں 10.5 فیصد زیادہ ہے۔

ترسیلاتِ زر ملک کے بیرونی کھاتوں کو سہارا دینے، معاشی سرگرمیوں کو متحرک کرنے اور ان پر منحصر گھرانوں کی آمدنی میں اضافے کے لیے اہم کردار ادا کرتی ہیں ،حکومت مسلسل ترقی اور معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مراعات اور قانونی ذرائع سے ترسیلاتِ زر کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 2009 سے ’پاکستان ریمیٹنس انیشیٹو‘ قانونی ذرائع سے ترسیلات بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے جس کے تحت نیٹ ورک میں شامل مالیاتی اداروں کی تعداد 25 سے بڑھ کر 50 سے زائد ہو چکی ہے، ان میں روایتی بینک، اسلامی بینک، مائیکرو فنانس بینک اور ایکسچینج کمپنیاں شامل ہیں۔مزید برآں الیکٹرانک منی اداروں کو بھی بینکوں کے ذریعے رقوم وصول کرنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ بین الاقوامی اداروں کی تعداد 45 سے بڑھ کر تقریباً 400 ہو گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے فروری 2026 میں سب سے زیادہ رقم بھیجی جو 696.2 ملین ڈالر رہی، یہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہے۔سعودی عرب سے آنے والی ترسیلات میں سالانہ بنیادوں پر 8 فیصد کمی دیکھی گئی جو فروری 2026 میں 685.5 ملین ڈالر رہیں۔ برطانیہ سے فروری 2026 میں 532 ملین ڈالر موصول ہوئے جو جنوری کے مقابلے میں کم ہیں، لیکن سالانہ بنیادوں پر ان میں 7 فیصد اضافہ ہوا ہے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں نے فروری میں 319.5 ملین ڈالر بھیجے، جو سالانہ بنیادوں پر 3 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 8 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں جبکہ یورپی ممالک سے آنے والی ترسیلات فروری میں 395 ملین ڈالر رہیں، جس میں سالانہ بنیادوں پر 15 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Comments

200 حروف