BR100 Decreased By (-0.75%)
BR30 Decreased By (-1.1%)
KSE100 Decreased By (-0.44%)
KSE30 Decreased By (-0.43%)
BAFL 56.65 Decreased By ▼ -0.08 (-0.14%)
BIPL 26.88 Decreased By ▼ -0.10 (-0.37%)
BOP 33.38 Decreased By ▼ -0.37 (-1.1%)
CNERGY 9.98 Increased By ▲ 0.10 (1.01%)
DFML 18.05 Increased By ▲ 0.05 (0.28%)
DGKC 200.48 Decreased By ▼ -4.45 (-2.17%)
FABL 99.16 Decreased By ▼ -0.94 (-0.94%)
FCCL 52.48 Decreased By ▼ -0.61 (-1.15%)
FFL 16.45 Decreased By ▼ -0.07 (-0.42%)
GGL 25.38 Increased By ▲ 0.54 (2.17%)
HBL 299.01 Decreased By ▼ -0.81 (-0.27%)
HUBC 216.71 Decreased By ▼ -0.37 (-0.17%)
HUMNL 10.50 Decreased By ▼ -0.11 (-1.04%)
KEL 7.14 Decreased By ▼ -0.08 (-1.11%)
LOTCHEM 29.35 Increased By ▲ 0.04 (0.14%)
MLCF 90.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.34%)
OGDC 316.00 Decreased By ▼ -0.29 (-0.09%)
PAEL 41.36 Decreased By ▼ -0.68 (-1.62%)
PIBTL 16.38 Decreased By ▼ -0.03 (-0.18%)
PIOC 290.00 Decreased By ▼ -10.24 (-3.41%)
PPL 215.98 Decreased By ▼ -0.86 (-0.4%)
PRL 51.60 Increased By ▲ 0.74 (1.45%)
SNGP 99.79 Decreased By ▼ -1.93 (-1.9%)
SSGC 26.19 Decreased By ▼ -0.79 (-2.93%)
TELE 8.41 Decreased By ▼ -0.24 (-2.77%)
TPLP 13.28 Decreased By ▼ -0.11 (-0.82%)
TRG 58.31 Decreased By ▼ -0.95 (-1.6%)
UNITY 10.06 Decreased By ▼ -0.24 (-2.33%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کے انسداد دہشت گردی اقدامات افغان عوام کے خلاف نہیں بلکہ افغان سرزمین سے پیدا ہونے والے دہشت گردی کے مسلسل خطرے کے خاتمے کے لیے ہیں۔

افغانستان کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں عاصم افتخار احمد نے بھارت اور افغانستان کے نمائندوں کے بیانات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی کارروائیاں حق دفاع اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کے مطابق ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ افسوسناک امر یہ ہے کہ افغانستان کے نمائندے نے افغانستان سے پاکستان میں ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کا کوئی ذکر نہیں کیا، جس کے نتیجے میں پاکستان میں عام شہریوں، مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

سفیر عاصم افتخار احمد نے بھارت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف بھارت کی دشمنی اور اس کی افغان پالیسی کا مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت افغانستان کی سرزمین سے سرگرم دہشت گرد گروہوں جیسے ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کی حمایت اور سرپرستی کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی نمائندے نے افغانستان میں سکیورٹی صورتحال پر طویل گفتگو کی مگر افغانستان سے پاکستان پر ہونے والے دہشت گرد حملوں کے خطرے کو مکمل طور پر نظر انداز کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ناقابل تردید شواہد فراہم کیے ہیں کہ بھارت دہشت گرد گروہوں کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف پرتشدد حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب پاکستان نے افغان سرزمین پر موجود دہشت گرد کیمپوں اور معاون مراکز کے خلاف مؤثر کارروائی کی تو بھارت کو اپنے دہشت گرد نیٹ ورکس میں کی گئی سرمایہ کاری ضائع ہونے کا احساس ہوا۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ دنیا کو ایسے ملک بھارت سے کوئی سبق لینے کی ضرورت نہیں جو بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرتا ہے، غیر قانونی طور پر علاقوں پر قابض ہے، اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتا ہے، ریاستی دہشت گردی کو فروغ دیتا ہے، اپنی اقلیتوں کو منظم انداز میں حاشیے پر دھکیلتا ہے اور نفرت اور غلط معلومات پھیلانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں بھارت افغانستان میں تخریب کاری کا کردار ادا کرتا رہا ہے، وہیں پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے۔ تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان میں پائیدار امن اسی وقت ممکن ہے جب طالبان حکومت دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات کرے، شمولیتی حکمرانی کو یقینی بنائے اور افغان خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کا تحفظ کرے۔

سفیر عاصم افتخار احمد نے بھارت پر زور دیا کہ وہ افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کی پالیسی ترک کرے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پاکستان کسی صورت افغانستان سے پاکستان کو نقصان پہنچانے والی بھارتی سازشوں اور مداخلت کو برداشت نہیں کرے گا۔

Comments

200 حروف