BR100 Decreased By (-0.15%)
BR30 Decreased By (-0.74%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 58.40 Decreased By ▼ -0.05 (-0.09%)
BIPL 25.55 Increased By ▲ 0.13 (0.51%)
BOP 33.85 Decreased By ▼ -0.40 (-1.17%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.70 Decreased By ▼ -0.26 (-1.24%)
DGKC 197.00 Decreased By ▼ -0.47 (-0.24%)
FABL 89.90 Increased By ▲ 0.39 (0.44%)
FCCL 53.35 Decreased By ▼ -0.54 (-1%)
FFL 17.89 Decreased By ▼ -0.14 (-0.78%)
GGL 20.49 Increased By ▲ 0.69 (3.48%)
HBL 286.50 Increased By ▲ 0.44 (0.15%)
HUBC 213.89 Decreased By ▼ -1.51 (-0.7%)
HUMNL 11.06 Increased By ▲ 0.06 (0.55%)
KEL 8.05 Decreased By ▼ -0.06 (-0.74%)
LOTCHEM 28.12 Increased By ▲ 0.68 (2.48%)
MLCF 87.19 Decreased By ▼ -0.86 (-0.98%)
OGDC 320.75 Decreased By ▼ -3.81 (-1.17%)
PAEL 40.31 Increased By ▲ 0.37 (0.93%)
PIBTL 17.09 Decreased By ▼ -0.23 (-1.33%)
PIOC 276.00 Increased By ▲ 0.54 (0.2%)
PPL 228.40 Decreased By ▼ -4.38 (-1.88%)
PRL 34.59 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 98.80 Decreased By ▼ -0.81 (-0.81%)
SSGC 26.90 Decreased By ▼ -0.27 (-0.99%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.04 (-0.47%)
TPLP 9.29 Increased By ▲ 0.53 (6.05%)
TRG 71.69 Decreased By ▼ -0.06 (-0.08%)
UNITY 11.58 Decreased By ▼ -0.09 (-0.77%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)
مارکٹس

خام تیل کی بڑھتی قیمتوں نے ڈالر کو مضبوط کردیا

  • یورو 1.1517 ڈالر پر اور اسٹرلنگ 1.3294 ڈالر پر ٹریڈ ہوا
شائع March 9, 2026 اپ ڈیٹ March 9, 2026 09:14am

مسلسل بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں کے باعث پیر کے روز امریکی ڈالر کی قدر میں تیز اضافہ دیکھنے میں آیا، کیونکہ سرمایہ کار عالمی توانائی کی سپلائی میں ممکنہ رکاوٹ اور عالمی معاشی ترقی پر پڑنے والے اثرات کے خدشات کے پیش نظر نقد رقم حاصل کرنے پر مجبور ہوئے۔

اس تیزی سے مضبوط ہونے والے ڈالر کے مقابلے میں یورو اور اسٹرلنگ تقریبا ایک فیصد کمی کے ساتھ ایشیا میں کمزور ہوئے، جبکہ آسٹریلین اور سوئس فرانک بھی ڈالر کے مقابلے میں نیچے آئے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق امریکا کے توانائی کے خالص برآمد کنندہ ہونے کی حیثیت اور محفوظ کرنسی ہونے کے اثرات نے ڈالر کو عالمی منڈی میں برتری دلائی ہے۔

عالمی منڈی میں اس کے نتیجے میں اسٹاکس، بانڈز اور قیمتی دھاتوں میں بے ترتیب فروخت دیکھنے میں آئی، کیونکہ سرمایہ کار بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں کے اثرات سے خوفزدہ ہو کر اپنے خطرے والے اثاثے فروخت کر کے نقد رقم حاصل کرنے پر مجبور ہوئے۔

یورو 1.1517 ڈالر پر اور اسٹرلنگ 1.3294 ڈالر پر ٹریڈ ہوا جبکہ سوئس فرانک کے مقابلے میں ڈالر 0.7817 رہا۔ آسٹریلین اور نیوزی لینڈ ڈالر بالترتیب 0.77 اور 0.5 فیصد نیچے گئے۔ ڈالر جاپانی ین کے مقابلے میں 158.70 اور جنوبی کوریا کے وون کے مقابلے میں 1,496.40 پر پہنچ گیا۔

ایشیائی خطے کے لیے توانائی کی بلند قیمتوں کا اثر زیادہ شدید ہو سکتا ہے کیونکہ یہ خطہ مشرق وسطیٰ سے تیل اور گیس پر زیادہ انحصار کرتا ہے۔ ایران نے مجتبیٰ خامنہ ای کو سپریم لیڈر مقرر کیا ہے، جس سے سخت گیر قیادت کا تسلسل برقرار رہنے کا اشارہ ملا ہے۔

جنگ کی وجہ سے عالمی خام تیل اور قدرتی گیس کی تقریبا پانچویں حصہ سپلائی معطل ہو گئی ہے جبکہ خلیجی ممالک توانائی کی برآمدات بند کرنے پر غور کر رہے ہیں، جس سے تیل کی قیمت 150 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

تیل کی بلند قیمتیں مہنگائی کو بڑھا سکتی ہیں اور سرمایہ کاروں کو خدشہ ہے کہ مرکزی بینک شرح سود میں کمی سے گریز کر سکتے ہیں۔ امریکی کمزور روزگار کے اعداد و شمار نے مختصر طور پر ڈالر کی قدر کو محدود کیا لیکن پیر تک اس اثر میں کمی آ گئی۔

Comments

200 حروف