BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کھیل

مسلسل تنقید کھلاڑیوں کی ذہنی صحت پر اثر انداز ہو رہی ہے، سری لنکن کپتان شناکا کا اعتراف

  • ورلڈ کپ کی غیر یقینی تیاریوں پر میزبان ٹیم کو شائقین اور مبصرین کی جانب سے شدید نکتہ چینی کا سامنا
شائع اپ ڈیٹ

سری لنکن کپتان داسن شناکا کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں پر ہونے والی مسلسل تنقید ان کی ذہنی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوئی۔ بدھ کو گروپ مرحلے سے باہر ہونے کے بعد شناکا نے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والی سری لنکن ٹیم کو ایونٹ سے قبل انگلینڈ کے خلاف عبرتناک شکستوں اور ناقص تیاریوں پر شائقین اور مبصرین کی جانب سے شدید نکتہ چینی کا سامنا تھا۔ 2014 کی چیمپئن ٹیم سپر ایٹ مرحلے میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔

شناکا نے ٹیم کی شرمناک کارکردگی پر مداحوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ منفی ماحول اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ اب حکام کو مداخلت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کرکٹرز تو مثبت رہنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن باہر بہت زیادہ منفی باتیں ہو رہی ہیں۔ ہم تو کھیل کر چلے جائیں گے، لیکن مستقبل میں آنے والے کھلاڑیوں کی ذہنی صحت کے لیے بہتر ہوگا اگر حکومت اس منفی پروپیگنڈے کو روکنے کے لیے کچھ کرے۔

کپتان نے انجری کے مسائل کو بھی شکست کی بڑی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وانندو ہسرنگا، متھیشا پتھیرانا اور احسان ملنگا جیسے اہم باؤلرز کی عدم دستیابی نے ٹیم کو کمزور کیا۔ انہوں نے فٹنس کو ناقابلِ سمجھوتہ قرار دیتے ہوئے تسلیم کیا کہ فٹنس کے مسائل کی وجہ سے اچھے نتائج حاصل کرنا مشکل ہو رہا ہے۔

سابق کپتان کمار سنگاکارا نے بھی ٹیم کی حالتِ زار پر تبصرہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ سری لنکا کرکٹ کی دنیا میں اپنی اہمیت کھو رہا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ کرکٹ کی دنیا تیزی سے بدل رہی ہے اور اگر ہم نے خود کو نہ بدلا تو ہم پیچھے رہ جائیں گے۔

Comments

200 حروف