BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

عدالتی حکم پر پاکستان سروسز لمیٹڈ نے ڈائریکٹرز کے انتخابات ملتوی کردیے

پاکستان سروسز لمیٹڈ (پی ایس ای ایل) نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) کی ہدایات پر 29...
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان سروسز لمیٹڈ (پی ایس ای ایل) نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) کی ہدایات پر 29 مارچ 2026 کو ہونے والے ڈائریکٹرز کے انتخابات ملتوی کردیے گئے ہیں۔

کمپنی نے اس پیش رفت کے بارے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹس کے ذریعے آگاہ کیا ۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے حصص کے حصول اور نئے انتخابات کے انعقاد سمیت دیگر متعلقہ نوٹسز پر عملدرآمد معطل کردیا ہے اور بعض جواب دہندگان کو کمپنی کے معاملات یا انتظامیہ میں مداخلت کرنے سے بھی روک دیا ہے۔

مزید اہم بات یہ ہے کہ عدالت نے ہدایت دی ہے کہ متنازع (زیرِ بحث) ٹرانسفرز کے عمل اور اثرات معطل رہیں گے، اور (i) حصص کی تقسیم (شیئر ہولڈنگ اسٹرکچر)، (ii) بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل، اور (iii) کمپنی کے کنٹرول اور انتظام و انصرام کے حوالے سے اسٹیٹس کو برقرار رکھی جائے گی۔

پاکستان سروسز لمیٹڈ (پی ایس ای ایل) کو 1958 میں کمپنیز ایکٹ 1913 (جو اب کمپنیز ایکٹ 2017 ہے) کے تحت ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔

یہ کمپنی پرل کانٹینینٹل (پی سی) کے نام سے ہوٹلوں کے ایک سلسلے کی مالک ہے اور ان کا انتظام چلاتی ہے، جبکہ یہ دیگر اداروں کو اپنا ٹریڈ مارک اور نام استعمال کرنے کے لیے فرنچائز کے حقوق بھی فراہم کرتی ہے۔

Comments

Comments are closed.