BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

سی سی پی نے فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ کی ملکیت حاصل کرنے کی منظوری دیدی

  • عمل مکمل ہونے پر ایو ہولڈنگز فرسٹ ویمن بینک کی مکمل ملکیت اور انتظام سنبھال لے گی
شائع اپ ڈیٹ

کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے ایو ہولڈنگز آر ایس سی لمیٹڈ کی جانب سے فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ کے حصول کی تجویز کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری نجکاری کے عمل کے حصے کے طور پر طے پانے والے شیئر پرچیز ایگریمنٹ (ایس پی اے) اور کمپٹیشن ایکٹ 2010 کے تحت فیز-1 اسیسمنٹ کے بعد دی گئی ہے۔

پیر کو جاری اعلامیے کے مطابق خریدار کمپنی ایو ہولڈنگز ابوظہبی میں رجسٹرڈ اسپیشل پرپز ہولڈنگ کمپنی ہے۔ دوسری جانب فرسٹ ویمن بینک پاکستان میں ایک پبلک ان لسٹڈ کمرشل بینک ہے جو بینکنگ اور مالیاتی خدمات فراہم کرتا ہے۔ اس منظور شدہ ٹرانزیکشن کے تحت ایو ہولڈنگز حکومتِ پاکستان اور موجودہ ادارہ جاتی شیئر ہولڈرز بشمول حبیب بینک، ایم سی بی بینک، الائیڈ بینک، نیشنل بینک اور یونائیٹڈ بینک سے فرسٹ ویمن بینک کے تمام حصص خرید لے گی۔

اس عمل کی تکمیل پر ایو ہولڈنگز فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ کی مکمل ملکیت اور انتظام سنبھال لے گی۔

کمپٹیشن کمیشن کی تشخیص میں یہ بات سامنے آئی کہ کمرشل بینکنگ کی مارکیٹ میں فرسٹ ویمن بینک کا حصہ محدود ہے جبکہ خریدار کمپنی کا متعلقہ مارکیٹ میں پہلے سے کوئی آپریشن موجود نہیں ہے۔ لہٰذا یہ ٹرانزیکشن ایک کنگلومریٹ مرجر (مختلف شعبوں کے ملاپ) کی حیثیت رکھتی ہے جس سے مارکیٹ میں مقابلے کی فضا متاثر ہونے کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔

کمیشن نے نتیجہ اخذ کیا کہ اس خریداری سے مارکیٹ میں کسی اجارہ داری کے قائم ہونے یا مقابلے کی فضا میں کمی آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

اسی بنیاد پر سی سی پی نے کمپٹیشن ایکٹ 2010 کی دفعات کے تحت اس لین دین کی باقاعدہ اجازت دے دی ہے۔ سی سی پی کا کہنا ہے کہ یہ حصول پاکستان کے مالیاتی شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی مسلسل دلچسپی کی عکاسی کرتا ہے اور غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کے فروغ، مالیاتی اداروں کی مضبوطی اور معاشی ترقی کے لیے شفاف نجکاری اور موثر ریگولیشن کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

Comments

200 حروف