BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
پاکستان

پنجاب حکومت کی جانب سے جائیداد کی منتقلی پر اسٹامپ ڈیوٹی معاف، ایس ای سی پی کا خیر مقدم

  • یہ نوٹیفکیشن لاہور ہائی کورٹ (راولپنڈی بنچ) کے فیصلے 2025 سی ایل ڈی 587 کے بعد جاری کیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

پنجاب حکومت نے کمپنیز ایکٹ 2017 کے تحت عدالتوں یا سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی منظوری سے ہونے والی انضمام یا اسکیم آف ارینجمنٹ سے پیدا ہونے والی جائیداد کی منتقلی پر اسٹامپ ڈیوٹی کی مکمل معافی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

یہ نوٹیفکیشن لاہور ہائی کورٹ (راولپنڈی بنچ) کے فیصلے 2025 سی ایل ڈی 587 کے بعد جاری کیا گیا، جو جسٹس جواد حسن اور جسٹس ملک جاوید اقبال وینس نے دیا۔

مقدمے میں یہ دیکھا گیا کہ آیا پنجاب حکومت عدالت یا ایس ای سی پی کی منظور شدہ انضمامی اسکیموں پر اسٹامپ ڈیوٹی عائد کر سکتی ہے یا نہیں۔

عدالت میں ایس ای سی پی نے بتایا کہ کمپنیز ایکٹ 2017 کی دفعہ 282(5) کے تحت اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں رجسٹرڈ دفاتر والی کمپنیاں عدالت یا ایس ای سی پی کی منظور شدہ انضمامی اسکیموں سے پیدا ہونے والی جائیداد کی منتقلی پر اسٹامپ ڈیوٹی سے مستثنیٰ ہیں۔

تاہم، یہ دفعہ صرف صوبوں میں اس وقت قابل اطلاق ہوگی جب متعلقہ صوبائی حکومت نوٹیفکیشن یا قانون سازی کرے۔

عدالت نے چیف سیکریٹری پنجاب اور ایس ای سی پی کو معاملے پر مشاورت کی ہدایت کی۔

متعدد اجلاسوں اور غور و خوض کے بعد پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے تحت عدالت یا ایس ای سی پی کی منظوری سے ہونے والی انضمامی اسکیموں یا ارینجمنٹ سے پیدا ہونے والی جائیداد کی منتقلی پر اسٹامپ ڈیوٹی کی معافی دی گئی۔

چونکہ کمپنی قانون وفاقی معاملہ ہے جبکہ اسٹامپ ڈیوٹی صوبائی دائرہ اختیار میں آتی ہے، اس اوورلیپ کی وجہ سے پنجاب میں کمپنیوں کے لیے ری اسٹرکچرنگ اور انضمام کے عمل میں عملی مشکلات پیدا ہو رہی تھیں۔

اس معافی سے ایسے لین دین میں آسانی، لاگت میں کمی، اور صوبے میں کارپوریٹ ری اسٹرکچرنگ، سرمایہ کاری اور کاروباری ترقی کی حوصلہ افزائی متوقع ہے۔

ایس ای سی پی نے پنجاب حکومت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور اسے کارپوریٹ سیکٹر کو سہولت دینے کی جانب مثبت اقدام قرار دیا۔

کمیشن نے عدالت کے فعال کردار کی بھی تعریف کی، جس نے اسٹیک ہولڈرز کو بروقت مسئلے کے حل کی جانب رہنمائی فراہم کی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

Comments are closed.