BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
کھیل

آسٹریلوی کوچ کا ورلڈ کپ کی تیاریوں کا دفاع، ناکامی کا ملبہ کھلاڑیوں پر ڈال دیا

زمبابوے اور سری لنکا کے ہاتھوں ہار کر آسٹریلوی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر، وطن واپسی پر شدید تنقید کا سامنا
شائع اپ ڈیٹ

آسٹریلوی ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے عبرتناک اخراج کا ذمہ دار کھلاڑیوں کو قرار دیتے ہوئے تیاریوں پر ہونے والی تنقید کو مسترد کر دیا ہے۔زمبابوے اور سری لنکا سے شکست کے بعد آسٹریلیا گروپ مرحلے میں ہی باہر ہو گیا، جس پر ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔

سابق کھلاڑیوں اور مبصرین نے ٹیم کی ناقص تیاریوں کو نشانہ بنایا ہے، کیونکہ بگ بیش لیگ کو ترجیح دینے کے باعث کئی کھلاڑی پاکستان کے خلاف وارم اپ سیریز میں دیر سے پہنچے تھے، جہاں آسٹریلیا کو 3-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم میکڈونلڈ نے اس تاثر کو غلط بیانیہ قرار دیا کہ آسٹریلیا اس فارمیٹ کو سنجیدہ نہیں لے رہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہنا کہ ہم دیگر فارمیٹس کو ترجیح دے رہے ہیں، بالکل غلط ہے۔

پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ جیسے اہم باؤلرز کی انجری کے باوجود کوچ کا ماننا ہے کہ دستیاب کھلاڑی جیتنے کی صلاحیت رکھتے تھے مگر وہ پرفارم کرنے میں ناکام رہے۔ میکڈونلڈ نے اعتراف کیا کہ ٹیم کی کارکردگی مایوس کن ہے اور تنقید بالکل جائز ہے لیکن اس کا ملبہ تیاریوں پر نہیں ڈالنا چاہیے بلکہ کھلاڑیوں کے کھیل کو ہی ذمہ دار ٹھہرانا چاہیے۔ آسٹریلیا آج عمان کے خلاف اپنا آخری رسمی میچ کھیل کر ٹورنامنٹ کا اختتام کرے گا۔

Comments

Comments are closed.