BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
کھیل

نسانکا کی سنچری، سری لنکا کامیاب، سپرایٹ میں داخل، آسٹریلیا ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے سے باہر ہونے کے درپر

  • سری لنکا نے 182 رنز کا ہدف 18 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا
شائع February 16, 2026 اپ ڈیٹ February 16, 2026 11:54pm


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 30 ویں میچ میں پتھم نسانکا کی دھواں دار سنچری کی بدولت سری لنکا نے ریکارڈ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی۔

فتح کے ساتھ سری لنکا سپر 8 مرحلے کے لیے بھی کوالیفائی کرگیا جبکہ آسٹریلیا ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے سے باہر ہونے کے در پر پہنچ گیا ہے۔

گروپ بی میں اگرزمبابوے نے آئرلینڈ کو ہرادیا یا جمعرات کو سری لنکا کے خلاف جیت حاصل کر لی تو 2021 کی عالمی چیمپئن (آسٹریلیا) ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔

پالی کیلے میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں پتھم نسانکا کی شاندارسنچری کی بدولت سری لنکا نے 182 رنز کا ہدف 18 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

سری لنکا کی جانب سے پتھم نسانکا نے ناٹ آؤٹ 100 رنز کی دھواں داری باری کھیل کر نمایاں رہے۔ کوشل مینڈس 51، کوشل پریرا 1 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔پون رتنایکے 28 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مارکس اسٹوائنس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ اوورز میں 181 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئی۔کینگروز کی جانب سے ٹریوس ہیڈ اور کپتان مچل مارش 56 اور 54 رنز بالترتیب بنا کر نمایاں رہے۔

جوش انگلس 27، گلین میکسویل 22، ٹِم ڈیوڈ 6، مارکس اسٹوائنس 4، کوپر کونولی 3، کیمرون گرین 3، ایڈم زمپا 1 اور زیویئر بارٹلیٹ 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کی جانب سے دوشان ہیمانتھا نے 3، دشمانتھا چمیرا نے 2 جبکہ دونِتھ ویلالگے، کمنڈو مینڈس اور مہیش ٹھیکشانا نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Comments

200 حروف