BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
پاکستان

امریکہ کی ریکوڈک منصوبے میں بڑی سرمایہ کاری، 1.3 بلین ڈالر منظور

  • وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے فورم آن ریسورس جیو اسٹریٹجک انگیجمنٹ کے آغاز کا بھی اعلان کردیا
شائع اپ ڈیٹ

امریکہ نے پاکستان کے ریکوڈک تانبے اور سونے کے منصوبے کے لیے 1.3 ارب ڈالر کی فنانسنگ (مالی معاونت) کی منظوری دے دی ہے۔ اس بات کا اعلان واشنگٹن میں منعقدہ کریٹیکل منرلز منسٹریل (اہم معدنیات کے وزارتی اجلاس) کے دوران کیا گیا۔ یہ اقدام عالمی سطح پر اہم معدنیات کی فراہمی کے سلسلے (سپلائی چینز) کیلئے امریکہ کی بڑھتی ہوئی حمایت کا حصہ ہے۔

امریکہ کے ایکسپورٹ-امپورٹ بینک (ایگزم) کے ذریعے منظور شدہ اس مالی معاونت کو ایک ایسے موقع پر نمایاں کیا گیا جب امریکہ نے شراکت دار ممالک کے ساتھ اہم معدنیات کے حوالے سے گیارہ نئے دوطرفہ فریم ورکس اور مفاہمتi یادداشتوں پر دستخط کیے جبکہ مزید 17 ممالک کے ساتھ مذاکرات مکمل کیے۔

وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے فورم آن ریسورس جیو اسٹریٹجک انگیجمنٹ کے آغاز کا بھی اعلان کیا جو منرلز سیکیورٹی پارٹنرشپ کی جگہ لے گا۔ اس فورم کی صدارت جون تک جمہوریہ کوریا (جنوبی کوریا) کے پاس رہے گی۔

محکمہ خارجہ (اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ) نے کہا کہ امریکہ اہم معدنیات کی سفارت کاری میں بے مثال قیادت کا مظاہرہ کررہا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ حال ہی میں دستخط کیے گئے فریم ورکس قیمتوں کے تعین کے چیلنجز، سپلائی چین کے خلا کو پر کرنے اور فنانسنگ (مالی معاونت) تک وسیع رسائی کے لیے باہمی تعاون کی بنیاد فراہم کریں گے۔

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے مزید کہا کہ امریکی حکومت اہم معدنیات کی سپلائی چینز کو محفوظ بنانے کے لیے بے مثال وسائل متحرک کررہی ہے۔ گزشتہ چھ ماہ کے دوران نجی شعبے کے اشتراک سے لیٹرز آف انٹرسٹ ، سرمایہ کاری، قرضوں اور معاونت کی دیگر صورتوں میں 30 ارب ڈالر سے زائد کے منصوبوں کی حمایت کی گئی ہے۔

وزارتی اجلاس میں 54 ممالک اور یورپی کمیشن کے نمائندے جمع ہوئے، جن میں 43 وزرائے خارجہ اور دیگر وزراء شامل تھے تاکہ اہم معدنیات اور ریئر ارتھ (نایاب دھاتوں) کی عالمی سپلائی چینز کو محفوظ اور متنوع بنانے پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ شرکاء میں پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، یورپی یونین اور افریقہ، ایشیا اور امریکہ کے دیگر ممالک کے وفود شامل تھے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق اہم معدنیات اور نایاب دھاتیں جدید ترین ٹیکنالوجیز کے لیے ناگزیر ہیں جن میں مصنوعی ذہانت ، روبوٹکس، بیٹریاں اور خودکار آلات شامل ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ مارکیٹ انتہائی حد تک چند ہاتھوں میں مرکوز ہے جس کی وجہ سے سپلائی چین میں تعطل اور سیاسی دباؤ کے خطرات پیدا ہو رہے ہیں۔

محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی حکومت نے نجی شعبے کے اشتراک سے گزشتہ 6 ماہ کے دوران اہم معدنیات کی سپلائی چینز کے لیے ’لیٹرز آف انٹریسٹ سرمایہ کاری، قرضوں اور دیگر امدادی صورتوں میں 30 بلین ڈالر سے زائد کی رقم متحرک کی ہے۔ مزید برآں، کئی دیگر منصوبے بھی اس وقت ڈیو ڈیلیجنس (تکنیکی و مالی جانچ پڑتال) کے مراحل میں ہیں، توقع ہے کہ آنے والے عرصے میں ان کا اعلان بھی کر دیا جائے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

Comments are closed.