ایک تولہ سونا 21 ہزار 500 روپے مزید سستا
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 219 ڈالر کی نمایاں کمی سے 4676 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو بھی قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی جس کے نتیجے ایک تولہ سونا 5 لاکھ کی سطح سے بھی نیچے آگیا، اسی طرح ایک تولہ چاندی کی قیمت 9 ہزار روپے کی سطح سے گرکر 8 ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں پیر کو سونا 219 ڈالر کی نمایاں کمی سے 4676 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا یکمشت 21 ہزار 500 روپے کی بڑی کمی سے 5 لاکھ روپے کی سطح سے گر 4 لاکھ 90 ہزار 362 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 18 ہزار 433 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 20 ہزار 406 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 25 ہزار 500 روپے کی تاریخی کمی سے 5 لاکھ 11 ہزار 862 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 601 روپے کی بھاری کمی سے 9 ہزار روپے کی سطح سے گر کر 8 ہزار405 روپے پر آگئی۔

























Comments