بھارت-یورپی یونین تجارتی معاہدے سے خطرات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے، پی ٹی سی
- اگرچہ جب یہ معاہدہ اگلے سال نافذ ہو گا تو مقابلہ سخت ہو سکتا ہے لیکن ہم مقابلے کیلئے تیار ہیں، فواد انور
پاکستان ٹیکسٹائل کونسل(پی ٹی سی) نے اتوار کو بھارت-یورپی یونین فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے حوالے سے پیدا ہونے والے خدشات کو دور کرنے کی کوشش کی اور پالیسی سازوں سے کہا کہ قومی طاقت پر توجہ مرکوز کریں، کیونکہ ان کا کہنا تھا کہ پالیسی کا محور خوف نہیں بلکہ مقابلہ ہونا چاہیے۔
اس موقع پر پی ٹی سی کے چیئرمین فواد انور نے خبردار کیا کہ پاکستان کی یورپی یونین کو برآمدات کے حوالے سے خطرات کو بعض گروپوں کی جانب سے بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے، جن میں وہ بھی شامل ہیں جنہوں نے تاریخی طور پرویلیو ایڈڈ برآمدات کے لیے نقصان دہ پالیسیاں فروغ دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ جب یہ معاہدہ اگلے سال نافذ ہو گا تو مقابلہ سخت ہو سکتا ہے، پاکستان کے نمایاں برآمد کنندگان، خاص طور پر ویلیو ایڈیڈ ٹیکسٹائل اور ملبوسات کے شعبے میں، معیار، تعمیل، پائیداری کے معیارات اور طویل المدتی خریدار تعلقات کی وجہ سے مقابلے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
پی ٹی سی نے ایکسپورٹ ری فنانس فیسلٹی (ای آر ایف) کی شرح میں حالیہ کمی کو سراہا، جسے کسی نئے مالی بوجھ کے بغیر حاصل کیا گیا۔ اس نے اس اقدام کو سراہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک ایسا فریم ورک وضع کیا جس میں کیش ریزرو ریکوائرمنٹ (سی آر آر) میں ایک فیصد کمی سے بینکنگ سسٹم میں 300 ارب روپے سے زائد کی لیکویڈیٹی فراہم ہوئی، جس سے مالی ادارے ای آر ایف کی شرح میں 300 بیسس پوائنٹس کی کمی کو برقرار رکھتے ہوئے مستحکم اور منافع بخش رہ سکے۔
فواد انور نے مزید کہا کہ یہ طریقہ کار مارکیٹ کی لیکویڈیٹی کو مضبوط کرتا ہے، برآمد کنندگان کے لیے فنانسنگ کی لاگت کو کم کرتا ہے اور بینکنگ سسٹم میں اعتماد برقرار رکھتا ہے — ایک ایسا نتیجہ جو مالی اور مانیٹری حکام کے نزدیک تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔
کونسل نے صنعتی بجلی کے ٹیرف سے کراس سبسڈیز ختم کرنے کے وزیراعظم کے اعلان کا بھی خیرمقدم کیا اور اسے ایسے ڈھانچائی خرابیوں کی طویل المدتی اصلاح قرار دیا جو برآمدی شعبوں پر غیر متناسب اثر ڈال رہی تھیں، اور یہ واضح اشارہ ہے کہ حکومت ہدف شدہ برآمدی ترقی کی طرف منتقل ہو رہی ہے۔
کونسل نے حکومت کے ساتھ مل کر میکرو اکنامک استحکام کو مستقل برآمدی ترقی، روزگار کے مواقع اور ملک کے لیے غیر ملکی زرمبادلہ میں اضافے میں تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

























Comments