BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

وزیراعظم کی جانب سے ٹاپ ایکسپورٹرز کی پذیرائی، پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کا خیرمقدم

  • وزیراعظم کے فیصلے نے برآمدات سے وابستہ صنعتوں میں اعتماد پیدا کیا ہے، چیئرمین پی ٹی سی فواد انور
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان ٹیکسٹائل کونسل (پی ٹی سی) نے ٹاپ ایکسپورٹرز کی پذیرائی کے حوالے سے وزیراعظم کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ملکی برآمدی شعبے پر بھرپور اعتماد کا اظہار قرار دیا ہے۔

کونسل کا کہنا ہے کہ یہ اقدام کارکردگی، عالمی مسابقت اور حکومتی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ پی ٹی سی نے وزیراعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار اور جام کمال خان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کونسل کے اراکین کو ملک کے صفِ اول کے برآمد کنندگان میں شامل کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

چیئرمین پی ٹی سی فواد انور نے کہا کہ یہ اعزاز معیشت کے ایک نازک موڑ پر سامنے آیا ہے، جس سے مشکل میکرو اکنامک حالات میں کام کرنے والی برآمدی صنعتوں کو ایک مثبت پیغام ملا ہے۔

انہوں نے آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے محدود مالی گنجائش کے باوجود مارکیٹ پر مبنی اسمارٹ اقدامات کے ذریعے برآمدات کی حمایت کرنے کے حکومتی فیصلے کو جرات مندانہ اور معاشی طور پر درست قرار دیا۔

کونسل نے ایکسپورٹ ری فنانس فیسیلیٹی (ای آر ایف) کی شرحوں میں حالیہ کمی کو بھی سراہا اور گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی ٹیم کی تعریف کی۔ فواد انور کے مطابق کیش ریزرو ریکوائرمنٹ (سی آرآر) میں ایک فیصد کمی سے بینکنگ سسٹم میں 300 ارب روپے سے زائد کی لیکویڈیٹی آئی ہے، جس سے بینکوں کے لیے فنانسنگ لاگت کم ہوئی ہے۔

مزید برآں صنعتی بجلی کے ٹیرف سے کراس سبسڈیز ختم کرنے کے اعلان کو بھی ایک ناگزیر ڈھانچہ جاتی اصلاح قرار دیا گیا۔

بھارت اور یورپی یونین کے آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) کے حوالے سے انہوں نے غیر ضروری خوف و ہراس کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ معیار اور پائیداری کی بدولت پاکستان کی ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل صنعت اب بھی عالمی مارکیٹ میں مضبوط پوزیشن رکھتی ہے۔

آخر میں پی ٹی سی نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس برقرار رکھنے، علاقائی سطح پر مسابقتی ٹیکس نظام اور بیوروکریٹک رکاوٹیں ختم کرنے پر زور دیا، تاکہ برآمدات میں پائیدار اضافہ ممکن ہو سکے۔

Comments

Comments are closed.