ہینو پاک موٹرز میں نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا تقرر
- ڈائریکٹر اور سی ای او تاکایوکی کیزاوا 31 جنوری سے کمپنی میں اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو جائیں گے
ہینو پاک موٹرز لمیٹڈ (ہینو) نے جمعرات کو کمپنی میں اہم تقرریوں کا اعلان کیا ہے۔
ہینو نے آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا ہے۔
کمپنی نے بتایا کہ ٹوموہیرو اوشیتا کو یکم فروری 2026 سے کمپنی کا ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کر دیا گیا ہے۔
نوٹس میں مزید بتایا گیا کہ ڈائریکٹر اور سی ای او تاکایوکی کیزاوا 31 جنوری 2026 سے کمپنی میں اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو جائیں گے۔
ہینو کو 1986 میں پاکستانا میں بطور پبلک لمیٹڈ کمپنی رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔ یہ کمپنی ہینو بسوں اور ٹرکوں کی اسمبلنگ، مرحلہ وار مینوفیکچرنگ اور فروخت کے ساتھ ساتھ ان کے اسپیئر پارٹس اور دیگر لوازمات کی فروخت کے کاروبار سے وابستہ ہے۔
ہینو پاک، جاپان کی ہینو موٹرز لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی ہے جبکہ ہینو پاک کی اصل سرپرست کمپنی جاپان کی ٹویوٹا موٹرز کارپوریشن ہے۔




















Comments