BR100 Decreased By (-1%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.95%)
KSE30 Decreased By (-1.02%)
BAFL 55.51 Increased By ▲ 0.30 (0.54%)
BIPL 23.97 Decreased By ▼ -0.20 (-0.83%)
BOP 27.30 Decreased By ▼ -0.62 (-2.22%)
CNERGY 12.40 Increased By ▲ 0.05 (0.4%)
DFML 15.79 Decreased By ▼ -0.39 (-2.41%)
DGKC 175.58 Decreased By ▼ -2.63 (-1.48%)
FABL 90.01 Decreased By ▼ -0.40 (-0.44%)
FCCL 49.65 Decreased By ▼ -0.37 (-0.74%)
FFL 13.36 Decreased By ▼ -0.27 (-1.98%)
GGL 18.69 Decreased By ▼ -0.26 (-1.37%)
HBL 283.26 Decreased By ▼ -2.49 (-0.87%)
HUBC 187.86 Decreased By ▼ -2.78 (-1.46%)
HUMNL 8.05 Decreased By ▼ -0.24 (-2.9%)
KEL 5.55 Decreased By ▼ -0.08 (-1.42%)
LOTCHEM 23.04 Decreased By ▼ -0.89 (-3.72%)
MLCF 86.63 Decreased By ▼ -0.91 (-1.04%)
OGDC 298.12 Decreased By ▼ -2.38 (-0.79%)
PAEL 32.05 Decreased By ▼ -0.72 (-2.2%)
PIBTL 12.55 Decreased By ▼ -0.31 (-2.41%)
PIOC 224.17 Decreased By ▼ -3.51 (-1.54%)
PPL 210.17 Decreased By ▼ -4.03 (-1.88%)
PRL 94.52 Decreased By ▼ -0.60 (-0.63%)
SNGP 90.13 Decreased By ▼ -0.52 (-0.57%)
SSGC 22.52 Decreased By ▼ -0.03 (-0.13%)
TELE 6.66 Decreased By ▼ -0.08 (-1.19%)
TPLP 11.51 Increased By ▲ 0.23 (2.04%)
TRG 52.54 Decreased By ▼ -2.19 (-4%)
UNITY 7.62 Decreased By ▼ -0.07 (-0.91%)
WTL 0.89 Decreased By ▼ -0.01 (-1.11%)
کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 : تاریخیں، ماضی کے فاتحین اور انعامی رقم

  • ٹی 20 کرکٹ کے اس دسویں عالمی میلے کا انعقاد 7 فروری سے 8 مارچ تک ہوگا
شائع اپ ڈیٹ

ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا میلہ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں سجنے جا رہا ہے، جہاں دفاعی چیمپئن بھارت اپنے ہوم گراؤنڈ پر ٹائٹل کا دفاع کرے گا۔ ٹورنامنٹ کا آغاز پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ سے ہوگا۔ 20 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ اے میں پاکستان (کپتان سلمان علی آغا) اور بھارت (کپتان سوریا کمار یادو) کے ساتھ نیدرلینڈز اور نمیبیا شامل ہیں۔

گروپ بی میں آسٹریلیا اور سری لنکا، گروپ سی میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز، جبکہ گروپ ڈی میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ جیسی بڑی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں سپر 8 مرحلے میں پہنچیں گی۔

میچز بھارت کے 5 (احمد آباد، چنئی، دہلی، ممبئی، کولکتہ) اور سری لنکا کے 3 اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔ فائنل 8 مارچ کو احمد آباد یا کولمبو میں ہوگا۔

ماضی کے فاتحین: بھارت (2007، 2024)، پاکستان (2009)، انگلینڈ (2010، 2022)، ویسٹ انڈیز (2012، 2016)، سری لنکا (2014) اور آسٹریلیا (2021) عالمی چیمپئن بن چکے ہیں۔ روئٹرز کے مطابق یہ ایونٹ کرکٹ کی دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ثابت ہوگا۔

علاوہ ازیں آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے انعامی رقم کے مجموعی پول میں گزشتہ ایڈیشن کے مقابلے میں تقریباً 20 فیصد اضافہ کیا ہے۔ اس سال مجموعی طور پر 13.5 ملین ڈالر (تقریباً 113 کروڑ بھارتی روپے یا 3.7 ارب پاکستانی روپے) تقسیم کیے جائیں گے۔

انعامی رقم کی تفصیل درج ذیل ہے:

فاتح ٹیم: 3 ملین ڈالر (تقریباً 25 کروڑ بھارتی روپے یا 83 کروڑ پاکستانی روپے)

رنر اپ (دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم): 1.6 ملین ڈالر

سیمی فائنل ہارنے والی ٹیمیں: 7 لاکھ 90 ہزار ڈالر (فی ٹیم)

سپر 8 مرحلے سے باہر ہونے والی ٹیمیں (نمبر 5 سے 12): 3 لاکھ 80 ہزار ڈالر (فی ٹیم)

گروپ مرحلے سے باہر ہونے والی ٹیمیں (نمبر 13 سے 20): 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر (فی ٹیم)

اضافی بونس: گروپ مرحلے اور سپر 8 میں ہر میچ جیتنے پر ٹیم کو تقریباً 31,154 ڈالر الگ سے دیے جائیں گے۔

Comments

Comments are closed.