کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کی کمی
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کی کمی سے 4832 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کی کمی سے 4832 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 800 روپے کی کمی سے 5 لاکھ 5 ہزار 562 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 686 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 33 ہزار 437 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 12 ہزار 700 روپے کے ہوشربا اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 5 لاکھ روپے کی بلند سطح عبور کرتے ہوئے 5 لاکھ 6 ہزار 362 روپے پرجاپہنچی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 30 روپے کی کمی سے 9 ہزار 903 روپے ہوگئی۔




















Comments
Comments are closed.