BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کھیل

ٹی20 ورلڈکپ: آئی سی سی نے بنگلہ دیش کے میچز بھارت سے منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی

بنگلادیش کے میچز بھارت میں ہی کھیلے جائیں گے، آئی سی سی کا اعلان
شائع اپ ڈیٹ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلہ دیش کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز بھارت سے منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے ۔

آئی سی سی نے فروری سے شروع ہونے والے مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے میچز کا شیڈول برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے میچ بھارت میں ہی کھیلے جائیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے شروع ہو رہا ہے جبکہ بنگلہ دیش کے گروپ مرحلے کے چار میچز کولکتہ اور ممبئی میں شیڈول ہیں۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی)نے متعدد بار بھارت میں میچز کھیلنے سے انکار کیا ہے جبکہ ڈھاکا حکومت نے منگل کو واضح کیا تھا کہ وہ اس معاملے پر کسی دباؤ میں آ کر اپنا مؤقف تبدیل نہیں کرے گی۔

آئی سی سی کے مطابق تمام دستیاب سیکیورٹی اسیسمنٹس، بشمول آزاد اداروں کی رپورٹس کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد یہ نتیجہ سامنے آیا کہ بھارت میں ٹورنامنٹ کے کسی بھی مقام پر بنگلہ دیشی کھلاڑیوں، آفیشلز، میڈیا نمائندوں اور شائقین کو کوئی خطرہ لاحق نہیں۔

بورڈ اجلاس میں یہ بھی نوٹ کیا گیا کہ ٹورنامنٹ کے اتنے قریب شیڈول میں تبدیلی ممکن نہیں اور کسی قابلِ تصدیق سیکیورٹی خطرے کے بغیر ایسی تبدیلی مستقبل کے آئی سی سی ایونٹس کے لیے ایک مثال قائم کر سکتی ہے جو عالمی گورننگ باڈی کی غیر جانبداری اور ایونٹس کی ساکھ کو متاثر کرے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ بی سی بی نے اپنی شرکت کو ایک کھلاڑی کے ڈومیسٹک لیگ سے متعلق ایک غیر متعلقہ معاملے سے جوڑے رکھا جس کا ٹورنامنٹ کی سیکیورٹی یا شرائطِ شرکت سے کوئی تعلق نہیں۔

آئی سی سی کے اعلان کے بعد ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش کی شرکت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

قبل ازیں آئی سی سی ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا تھا کہ اگر ضرورت پڑی تو بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کیا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ بنگلادیش نے سیکیورٹی خدشات کے تحت بھارت میں ہونے والے اپنے میچز سری لنکا منتقل کرنےکا مطالبہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب آئی پی ایل کی ٹیم کلکتہ نائٹ رائیڈرز نے بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو بھارتی ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد لیگ سے باہر کر دیا تھا جس کے بعد دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ہنگامی اجلاس بلاتے ہوئے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

200 حروف